اسلام آباد۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گلوبل سورسنگ ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے 6 اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں 19سے 21 نومبر تک جاری رہے گی جس میں ہوم ٹیکسٹائل ، فیبرک ، ریڈی میڈ گارمنٹس ، ڈینیم ، سپورٹس وئیر ، لیدر اور جوتوں کے کاروبار سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔