Author: پاکستان ایکسپریس

چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چیمپئنز  ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے حکومت اور پی سی بی رابطے میں ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 19 فروری سے 19 مارچ 2025 تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا پاکستان آنا اس وقت پاکستان اور بھارت کے میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائیگی، جبکہ پاکستانی میڈیا نے ایسی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام…

Read More

بھارتی کرکٹر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ شامی نے پاکستان سے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد  خودکشی کا سوچا تھا ۔ بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کے کرکٹ کیرئیر میں کئی کامیابیاں اور کئی ریکارڈ ان کے نام ہیں لیکن ان کی نجی زندگی بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہے۔ شامی کی نجی زندگی میں ان کا بیوی سے اختلاف ،بیٹی سے دوری، میچ فکسنگ کے الزامات،بیوی پر تشدد کا الزام اور پھر سینٹرل کنٹریکٹ سے دوری شامی کے مشکل ترین لمحات میں سے ایک ہے، ان مشکل لمحات سے…

Read More

اولمپکس کے لیے سلیکٹ نہ ہونے پر چیک سائیکلسٹ عدالت پہنچ گئی۔ 34 سالہ چیک سائیکلسٹ جاتیکا سیبیلیکا نے چیک سائیکلنگ فیڈریشن اور اولمپکس کمیٹی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت سے رابطہ کیا ہے۔ چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے جاتیکا سیبیلیکا کو پیرس اولمپکس کے لیے سلیکٹ نہیں کیا تھا۔ ان کی جگہ عدیلہ ہالوباوا کو کراس کنٹری سائیکلنگ میں منتخب کیا گیا تھا۔ چیک سائیکلسٹ نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ چیک سائیکلنگ فیڈریشن نے پلیئرز منتخب کرنےکے لیے طے شدہ طریقہ کار نہیں اپنایا، عالمی ثالث عدالت سائیکلنگ فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن کو فیصلہ تبدیل…

Read More

لاہور  جیولین تھروور ارشد ندیم اور فائقہ ریاض  پیرس اولمپکس کیلئے پیرس روانہ ہوگئے۔ ارشد ندیم اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ پیرس کے لیے روانہ ہوئے اور دوسری جانب اسپرنٹر فائقہ ریاض بھی پیرس اولمپکس کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے ارشد ندیم جیولین تھرو اور فائقہ ریاض 100 میٹر ریس میں ان ایکشن ہوں گی۔ ارشد ندیم کا گروپ راؤنڈ مقابلہ 6 اگست، فائنل 8 اگست جبکہ فائقہ ریاض ویمنز 100 میٹر ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں 3 اگست کو حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے آغاز میں اب صرف کچھ ہی دن…

Read More

40 برس پہلے آخری مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن توقیر ڈار نے کہا ہےکہ میرے لیے یہ ہضم کرنا بہت مشکل ہے کہ ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس میں نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے کہا کہ اسے میری خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی، میرا تعلق اولمپک چیمپئن فیملی سے ہے، فیملی میں 3 اولمپک گولڈ ہیں، اس لیے میرے لیے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، ہم کنویں میں گرچکے ہیں اور اب ہم اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچنے کو ایک کارنامہ سمجھتے ہیں۔…

Read More

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرتے ہوئے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نظرثانی شدہ اسکیم جاری کردی، ٹیکس کی ادائیگی میں ناکامی پردکانیں سیل کردی جائیں گی، آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر ایڈوانس انکم کا نفاذ مسترد کردیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب حکومت نے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر متعدد ٹیکس عائد کیے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے ماہ سے پراپرٹی ویلیو ایشن ریٹ میں اضافہ کریں تاکہ انہیں مارکیٹ ویلیو کے…

Read More

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام نے ٹیکس وصولیاں تسلی بخش نہ ہونے پر منی بجٹ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع آئی ایم ایف نے حکومت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیےنیا قرض پروگرام آخری ہونے پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ اس کا دارو مدار نئے قرض…

Read More

وفاقی حکومت نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کر کے نئے بورڈز تشکیل دے دیے۔ ڈان نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے۔ وفاقی حکومت نے کلُ 11 میں سے 6 سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیسکو) کے نئے بورڈز تشکیل دے دیے ہیں۔ تاہم حکم امتناع کی…

Read More

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 79 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروباری روز میں 100 انڈیکس 632 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 38 کروڑ شیئرزکے سودے 14.89 ارب روپے میں طےہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 547 ارب روپے ہے۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 583 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار 679 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Read More

واشنگٹن: غزہ میں جنگ کے خلاف اور فلسطین کےحامی یہودیوں نے کیپیٹل ہل میں احتجاج کیا اور  اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے موقع پر جنگ روکنے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین کیپیٹل ہل میں قائم کینن ہاؤس کی عمارت میں جمع ہوئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے (یہودیوں) کے نام پر یہ سب مت کریں جب کہ مظاہرین نے امریکا سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے موقع پر احتجاج…

Read More