Author: پاکستان ایکسپریس

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صباء قمر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے لوگوں کو سونگھنے کی گندی عادت ہے۔ خوبرو اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان کے سوال پر بتایا کہ میری ایک گندی عادت ہے کہ میں لوگوں کو سونگھتی ہوں۔ صبا قمر نے بتایا کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں میری یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں انتہائی صفائی پسند ہوں، صفائی پر سمجھوتا نہیں کرتی، اگر…

Read More

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارکباد دی جارہی ہے۔ یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اراکین پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا نواں اجلاس 26 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Read More

کراچی میں کارساز روڈ پر اپنی تیز رفتار گاڑی سے باپ بیٹی کو کچلنے والی ملزمہ نتاشا دانش کے صنعتکار گھرانے سے تعلق ہونے کی وجہ سے انصاف کی فراہمی پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ ایسے میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی کہ پولیس اور صحت حکام نے معاملے کو کور اپ کرنے کی کوشش کی اور 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمہ کے خون اور پیشاب کے نمونے ہی نہیں لیے گئے جس سے اس کے نشے میں ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہوتی۔ البتہ عدالت میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ نفسیاتی مریضہ…

Read More

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم ’استری 2‘ ریلیز کے پہلے 7 دنوں میں 400 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کی حالیہ فلم نے بھارت میں 342 کروڑ روپے اور غیر ملکی مارکیٹ میں 59 کروڑ روپے کا مجموعی باکس آفس کلیکشن کیا ہے۔ کامیڈی ہارر فلم ’استری 2‘ کا مجموعی باکس آفس کلیکشن ایک ہفتے میں 401 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز نے انسٹاگرام پر اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا: ’ایک حیرت انگیز ہفتہ! آپ کے پیار کا شکریہ‘۔ فلم عالمی…

Read More

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی دو موبائلیں بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں کہ اسی دوران دونوں ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے حملہ کردیا۔

Read More

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے طلبا احتجاج کے باعث استعفیٰ دیکر ملک سے بھارت فرار ہونے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بننے والی بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کی کابینہ میں شامل وزراء اور ان کی جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک فرار ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد حسینہ واجد سمیت تمام سابق وزراء کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے…

Read More

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دےدی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے دوران آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی جبکہ چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت میں 15 دن کی توسیع بھی منظور کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی برآمد کی اجازت کی مدت 45 سے بڑھا کر 60 دن کر…

Read More

پاکستان نے محمد رضوان اور سعود شکیل کی شاندار بلے بازی کی بدولت بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز 447 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 158 رنز 4 وکٹوں کے نقصان سے کیا، سعود شکیل اور محمد رضوان نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کیلئے دوسری سب سے بڑی پارنٹرشپ قائم کی۔ سعود شکیل 141 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 171 اور شاہین شاہ آفریدی 29…

Read More

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی 5 روپے76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے59 پیسے فی یونٹ اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گءی ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین…

Read More