Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
غزہ: (پاکستان ایکسپریس) اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ غزہ شہر میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا فوجی جنوبی لبنان میں حماس سے لڑائی میں ہلاک ہوا۔ واضح رہے کہ غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
لاہور: (پاکستان ایکسپریس) سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے۔۔۔ رومانوی شاعر احمد فراز کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے۔ اردو کے نامور شاعر سید احمد شاہ جنہیں ہم احمد فراز کے نام سے جانتے ہیں، 14 جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے، شاعری انہیں ورثے میں ملی، احمد فراز نے تین زبانوں اردو، فارسی اور انگریزی میں ایم اے کیا۔ 1960ء کی دہائی میں وہ زیر تعلیم ہی تھے جب ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ ’’تنہا تنہا‘‘ شائع ہوا، احمد فراز نے اپنے لفظوں سے شاعری کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔ بہت سے نامور…
ممبئی: (پاکستان ایکسپریس) بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے بالی ووڈ کے تینوں "خانز” سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے تینوں "خانز "کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے شردھا کپور کا کہنا تھا کہ ” اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو فلم کی پیشکش کی جاتی ہے لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو دیا جانے والا کردار کچھ خاص نہیں ہے تو آپ منع کردیتے ہیں”۔ انہوں نے بتایا…
راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 146 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ٹیسٹ کا آخری دن: راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے یکے بعد دیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود…
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ سے نئی دلی جا رہے تھے کہ طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور اسلام آباد اور…
بنگلورو: ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ بھارت میں کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہاراجہ ٹرافی میں ہبلی ٹائیگرز اور بنگلورو بلاسٹرز کا میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا جس کے بعد مزید دو سپر اوورز میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم تیسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز بلآخر بنگلورو بلاسٹرز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ میچ کے دوران ہبلی ٹائگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم جواب میں بنگلورو…
کراچی : بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کو خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا، یہ عام روایت ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیر ملکی صدر یا وزیراعظم شکریہ اور خیر سگالی کے پیغامات دیتے ہیں۔ واضح رہے غیر ملکی صدور اور وزراء اعظم دوران پرواز خیر سگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ائیرٹریفک کو بھیجتے ہیں۔
نیویارک : وائٹ ہاؤس نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات جنگ بندی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کی امریکی وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ سی آئی اے چیف ولیم برنز اور سینیئر امریکی ذمہ دار بریٹ مکگرک قا ہرہ میں جمعرات کی شام سے شروع ہونے والے مذاکرات میں شریک ہیں۔ ان مذاکرات کے بارے میں قومی سلامتی کونسل کے لیے امریکی ترجمان جان کربی نے کہا…
لاہور میں ٹرک اوربس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹریکٹر کمپنی انتظامیہ کے مطابق ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ناجائز ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے پیداواری پلانٹ 26 اگست سے غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا۔ کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔ دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے…
راولپنڈی: بنگلا دیش کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز556رنز آل ٹیم آؤٹ پر 117رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر23رنز بنا لیے۔ بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں نے پاکستانی باولرز کی زبردست دھنائی کرتے ہوئے 448 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 565 رنز بنالیے ہیں اور 117 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے 565 رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے میں سب سے اہم کردار مشفیق الرحمان نے اد ا کیا ، انہوں ے 191 رنز کی بڑی اننگ کھیل کر ٹیم…