Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں پاکستان کو 10 وکٹوں کی تاریخی شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔ ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 10 وکٹوں کی شکست اس قسم کی پچ تیار کرنے، 4 فاسٹ بولرز کو منتخب کرنے اور ایک اسپیشلسٹ اسپنر کو باہر بٹھانےکے فیصلے پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے ہوم کنڈیشنز کے بارے میں معلومات کی واضح کمی ظاہر ہوتی ہے۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا…
اسلام آباد: (پاکستان ایکسپریس) سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلہ تحریر کیا، فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے ریٹرننگ افسر (آر او) کو درخواست دینا لازم ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نہیں دکھا سکے کہ انہوں نے بروقت ایسی کوئی درخواست دی، این اے 97 کا کیس 12 اگست کو تین حلقوں پر سنائے گئے کیس سے مختلف ہے، عدالت نے قرار دیا کہ علی…
مری :(پاکستان ایکسپریس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور میاں محمد نوازشریف پتریاٹہ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف اورمریم نواز کی بغیر کسی پروٹوکول کے اچانک پتریاٹہ آمد ہوئی ، میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ سے پتریاٹہ روانہ ہوئے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پتریاٹہ پہنچنے تک انتظامیہ بھی بے خبر تھی، میاں محمد نوازشریف اور مریم نوازدوروزسے کشمیر پوائنٹ میں قیام پذیر ہیں۔ ویک اینڈ پر سیاحوں کی بڑی تعداد پتریاٹہ چیئرلفٹ کی سیرکیلئے پہنچی ہوئی ہے، پتریاٹہ پہنچنے پرسیاحوں نے زبردست خوشی کااظہار کیا۔
لاہور: (پاکستان ایکسپریس) تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ ملتوی کر دیا۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا کا کہنا ہے تحریک انصاف اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کے لئے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی، پی ٹی…
بوئینوس ایئرس: ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کو زیادہ تر خواتین کی صحت کے مسئلے کے طور پر دیکھا گیا ہے، اس لیے کہ یہ سروائیکل کینسر کے تقریباً تمام معاملات کا سبب بنتا ہے۔ لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردوں کو بھی اس وائرس سے ڈرنے اور اسکے خلاف ویکسین لینے کی ضرورت ہے۔ محققین نے حال ہی میں جرنل فرنٹیئرز ان سیلولر اینڈ انفیکشن مائکروبیولوجی میں رپورٹ کیا کہ ایچ پی وی انفیکشن انسان میں تولیدی نظام (fertility) کو خراب کرسکتا ہے۔ ارجنٹائن کے کے پروفیسر اور سینئر محقق ڈاکٹر ورجینیا ریورو نے کہا کہ اس انفیکشن سے متاثرہ…
لندن: ماہرین نے ایک مطالعے میں پایا ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت میں شدت حاملہ خواتین میں حمل اور ذیابیطس اور تھائرائیڈ کے امراض کا سبب بن سکتی ہے۔ مطالعے میں خواتین کے ہارمونز پر گرمی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے- ہارمونز، انسولین سے ایسٹروجن تک تقریباً تمام حیاتیاتی افعال میں کردار ادا کرتے ہیں بشمول بلڈ شوگر کنٹرول، صحت مند تولیدی نظام، بلوغت اور حمل۔ 2017 کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت جسم میں موجود گلوکوز کی مقدار کو متاثر کر سکتا ہے جس سے ذیابیطس کے مرض میں اضافہ ہوتا ہے۔ سنگاپور…
کچھ روز قبل کراچی کی کارساز روڈ پر ایک خاتون نتاشا کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ اب ملزمہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اسے دھٹائی کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، نتاشا کے الفاظ اور باڈی لینگویج سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ اسے اپنے کیے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزمہ کے گرد ہجوم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ رینجرز کے اہلکار ملزمہ…
لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس آج دن 2 بجےگورنر ہاؤس پنجاب میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں پاورشیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جائےگا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کےتحفظات بھی زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمدخان شامل ہوں گے جب کہ پی پی کی جانب سے راجا پرویز اشرف،…
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو ہٹا کر فاطمہ ثنا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔ خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر فاطمہ ثنا کو 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کو گروپ اے میں آسٹریلیا، سری لنکا، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جب کہ…
لاہور: (پاکستان ایکسپریس) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ایک طرف سرکاری ریٹ لسٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف شہر کی مارکیٹوں میں سبزیاں من مانے نرخوں پر دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخ 140 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مارکیٹ میں پیاز 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 135 روپے فی کلو مقرر کی گئی…