Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا۔ مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں، ان کی موجودگی پاکستان کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک…
ریاض : (پاکستان ایکسپریس ) ریاض میں ای سپورٹس عالمی چیمپین شپ میں سعودی ٹیم فیلکنز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں سعودی ٹیم "فیلکنز” کو ای سپورٹس ورلڈ کپ کے فاتح ہونے پر ٹرافی دی۔ ریاض میں 8 ہفتے جاری رہنے والی عالمی چیمپین شپ میں شریک ٹیموں نے 21 کھیلوں میں مقابلہ کیا۔ سعودی فیلکنز نے 5665 پوائنٹ اکٹھا کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دوسرے نمبر پر ہالینڈ کی لیکوئڈ ٹیم رہی جس نے 2545 پوائنٹ…
لاہور: (پاکستان ایکسپریس) عدالتی احکامات پر اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں چودھری مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، مونس الہٰی کیساتھ 5 دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے،مونس الہٰی کے علاوہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فراست علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔…
قاہرہ میں حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ہی ختم ہوگئے۔ مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔ حماس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کیلئے ہیں۔ حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں، اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا وفد قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت…
شیخوپورہ: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔ خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔
لورالائی: (پاکستان ایکسپریس) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔ ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مذموم کارروائی کی، فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی روڈ کنگری سے 2 کلو میٹر دور پیش آیا۔ ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ٹرکوں اور بسوں سے مسافروں کو اتارا اور شناخت کے بعد انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا، مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل…
بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر رات گئے 320 راکٹ اور 100سےزائد دھماکا خیز ڈرون فائر کیے۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں قائم مختلف شہروں پر ڈرون طیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا، حزب اللہ نے اپنے حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 320 راکٹ فائر کیے…
ممبئی: بالی وڈ اداکار اجے دیوگن ایک نئی اور دلچسپ فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں جو انڈیاناجونز کی طرز پر ایک ایڈونچر پر مبنی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی پروڈکشن لوو رنجن کریں گے اور جگان شکتی ہدایت کاری دیں گے۔ فلم میں اجے دیوگن ایک بہادر مہم جو کے کردار میں نظر آئیں گے جو بھارت کے قدیم جنگلات، اونچی پہاڑیوں اور چھپی ہوئی غاروں کی سیر کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کا اسکرپٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، فلم بڑے بجٹ کی ہوگی اور اس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہوں…
کراچی: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور 28 اگست کوملک گیر کامیاب شٹر ڈائون ہڑتا ل ہر صورت ہوگی۔ کراچی پریس کلب میں کراچی کی تمام تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طفل تسلیاں اور جھوٹے دعوے تاجروں کو مرغوب نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شٹر ڈاون ہڑتال کاروبار اور معیشت بچانے کے لیے ہوگی، ملک بھر کے تاجروں کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کے لیے…
کراچی: صدر لکی سٹار کے قریب کچرا کنڈی سے ملنے والی 12 سالہ بچی کی بوری بند لاش کی شناخت ہوگئی۔ ایس ایس پی سائوتھ ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس نے بچی کے ورثا کو تلاش کر لیا ہے جو کہ فریئر کے علاقے میں واقع للی برج کے قریب کے رہائشی ہیں، بچی کی شناخت گنگا ولد ہری چند کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچی کا تعلق باگڑی قوم سے ہے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور جلد واقعے سے جڑے حقائق سامنے لائے جائیں گے ، پولیس وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج…