Author: پاکستان ایکسپریس

راولپنڈی: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا برا حال آج سے نہیں ہے، ہم تین سالوں سے ہار رہے ہیں۔میں کسی ایسی بات کا جواب نہیں دوں گا جو کسی کی خواہش پر مبنی ہو۔میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ ایک دم سے کرکٹ کے تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں۔ قذاقی اسٹیڈیم میں دہشت گردوں کے خلاف اقدامات پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کرکٹ پر بھی بات کی اور کہا کہ جب میں چیئرمین پی سی بی بنا تو دو تین دنوں کے بعد لوگوں نے…

Read More

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات اتوار اور پیر کی درمیانی شب رپورٹ ہوئے جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 23 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو نامعلوم مسلح افراد نے روکا اور شناخت کے بعد فائر نگ کرکے 23 مسافروں کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے ٹارگٹ کلنگ کے اس بہیمانہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد نے بین…

Read More

اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصیرت پناہ گزین کیمپ کے اسکول العز بن عبدالسلام پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس علاقے سے فلسطینی پناہ گزینوں کو نکل جانے کا حکم دیا تھا اور پھر رات بھر بم برساتے رہے۔ جس میں متعدد فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایک غمزدہ ماں باپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب وہ اپنے بچے کو تلاش کرنے کے لیے نکلے تو اپنے لخت جگر کی لاش…

Read More

یواڈا: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے مشرقی نیواڈا میں مونو جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق کو دریافت کیا ہے۔ اس مخلوق کے بارے میں سائنسدانوں جو اہم پہلو دریافت کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ ماہرین کو ان جانداروں کی اصل کی بھی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتی ہے جو 650 ملین سال پہلے موجود تھیں۔ یہ مخلوق ایک جاندار ہے جسے choanoflagellate کہتے ہیں۔ ایک ایسی مخلوق جو واحد خلوی یعنی (صرف ایک خلیے والی مخلوق) لیکن جو متعدد خلیوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے جانوروں کے جنین وجود میں آتے…

Read More

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی میں 27 سے 31 اگست کے دوران متوقع موسلا دھار بارش سے آگاہ کیا جس پر مراد علی شاہ نے تمام بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت رین ایمرجنسی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سعید غنی، جام خان شورو، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، میئرسکھر ارسلان شیخ اور چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ دوران اجلاس چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ کراچی میں 27 سے…

Read More

اروشی روٹیلا کو مداح نے ایک لاکھ سے زیادہ سرخ گلاب بھیج دئیے۔ بھارت کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کو ان کے مداحوں کی جانب سے ایک لاکھ سے زیادہ سرخ گلاب وصول ہوئے ہیں۔مداح نے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

Read More

لاہور: (پاکستان ایکسپریس) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں احساس ہوتا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ ہیں اور وہ ہر وقت لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کے خواب دیکھتی تھیں۔ حریم فاروق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان کے ہمراہ سویرا ندیم سمت بسمل کی ٹیم کے دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کا شوق…

Read More

اسلام آباد: (پاکستان ایکسپریس) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، ملک میں یکم ستمبر سے پٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا اور آئل مارکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ کر لی جس کے تحت یکم ستمبر سے پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا ہو سکتا ہے اسی طرح ڈیزل کے نرخ 6 روپے فی لٹر کم ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا اثر پٹرولیم مصنوعات پر آئے گا، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 79…

Read More