Author: پاکستان ایکسپریس

محمکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ کےکئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ بھارتی گجرات پر موجود ڈیپ ڈپریشن مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے، یہ سسٹم جنوبی تھرپاکر اور بھارتی رن آف کچھ پر موجود ہے، سسٹم کا آج رات یا کل صبح شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ سندھ کے…

Read More

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتما بن گویر نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان کر کے گزشتہ سال اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ کو مزید ہوا دیدی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دائیں بازو کے قدامت پسند وزیر اتمار بن گویر کا آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اگر وہ بنا سکے تو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں یہودی عبادت گاہ ضرور بنائیں گے، اس مقدس جگہ پر اسرائیلی جھنڈا بھی لگاؤں گا۔ خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ…

Read More

کراچی: (پاکستان ایکسپریس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 45 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 616 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 153 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کیساتھ انڈیکس 78 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی کیساتھ…

Read More

اسلام آباد: (پاکستان ایکسپریس) جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب…

Read More

ماسکو : (پاکستان ایکسپریس) روس نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔ روسی ڈرون حملے سے انرجی انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا ، جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوگیا او ملک بھر سے بجلی غائب ہوگئی، روس کی جانب سے 127میزائل109ڈرنز داغے گئے ۔ یہ روس کا یوکرین کے خلاف حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا حملہ تھا، یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روسی ڈرونز اور متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں نے یوکرین کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا، یوکرینی دارالحکومت…

Read More

راولپنڈی: (پاکستان ایکسپریس) پنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کیخلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس کم ہو گئے۔ آئی سی سی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران پاکستان کو 6 اوورز کم ہونے پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا ہے جبکہ میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش کو بھی سلو اوور ریٹ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تین پوائنٹس سے محروم کر دیا گیا جبکہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، بنگلادیش کے تین…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار اور فلم میکر فرحان اختر کو کہنا ہے کہ کسی کو رنبیر کپور کی فلم جانور دیکھنے کو نہیں کہوں گا۔ فرحان اخترنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم جانور مجھے متاثر نہیں کرسکی۔ اگر مجھے یہ فلم پروڈیوس کرنے کی پیشکش ہوتی تو میں منع کردیتا۔ فلم میں رنبیرکپور کا کردار مسئلہ تھا۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جانور ایسی فلم نہیں ہے جسے میں کسی کو دیکھنے کو کہوں۔ یہ فلم ایسی نہیں جو مجھے چھوجائے یا متاثر کرے۔ اس فلم کا مرکزی کردار ہی مسائل سے بھرپور الجھا ہوا تھا۔ فرحان اختر…

Read More

ریکھا اور جیا بچن بالی وڈ کے وہ دو نام ہیں جو ایک فریم میں شاز و نادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں جس کی وجہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کیونکہ وہ وجہ امیتابھ بچن ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں متعدد بار دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ ریکھا اور امیتابھ بچن ایک دوسرے کو شروع سے ہی پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے جو ممکن نہ ہوسکا، بعدازاں امیتابھ کی جیا بچن سے پسند کی شادی ہوگئی۔ کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ امیتابھ نے ریکھا سے چھپ کر شادی کی ہوئی تھی جس کا…

Read More

سلام آباد: (پاکستان ایکسپریس) اسلام آباد کے علاقے ہمک میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے دبے پانچ افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف اور ایک کا تعلق کراچی سے تھا۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے ۔

Read More

اسلام آباد: ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 80کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے 80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور 15 کروڑ ڈالر چاغی میں ڈویلپمنٹ کے لیے خرچ ہوں گے جبکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری ایک ہی ٹرانچ میں موصول ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے 80کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہوگا، سرمایہ کاری معاہدہ طے پا جانا آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے قرض کی منظوری کے لیے معاون ثابت ہوگا جبکہ سعودی عرب کی…

Read More