Author: پاکستان ایکسپریس

ٹوکیو : سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور درخت گرگئے ہیں، حکام کے مطابق سمندری طوفان میں 252 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ طوفان کے سبب ہونے والی بارشوں کے پیش نظر گاڑیاں بنانے والی مشہور جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے تمام 14 فیکٹریوں میں اپنی پیداوار کو منسوخ کردیا…

Read More

پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں ایک دو نہیں پورے 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں ایک دو نہیں پورے 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ بھاری رقم مختلف بینکوں کے عارضی طور پر بند ایک کروڑ 40 لاکھ اکاؤنٹس میں پڑی ہوئی ہے۔ کھاتہ داروں کو 3 نوٹس بھجوانے کے بعد فنڈز اسٹیٹ بینک کو منتقل ہو جاتے ہیں۔ حکام کے مطابق لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز 10 سال بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس فعال کرانے…

Read More

دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو سہولیت میسر کی جاسکے اور دیگر ایپلی کیشن کے مقابلے میں ان کی سبقت برقرار رہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کے لیے ایسا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جو ان کی دیرینہ خواہش تھی۔ واٹس ایپ صارفین بہت جلد کسی کو بھی اپنا نمبر ظاہر کیے بغیر میسج کرسکیں گے، صارفین کو سہولت…

Read More

وفاقی وزارت خزانہ نے کم از کم تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2024 سے کم از کم تنخواہ 32ہزار کے بجائے 37 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ، 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا، وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ خصوصی الاؤنس پر اخراجات رواں مالی سال کے بجٹ سے ہوں گے، متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن اپنے اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں…

Read More

اسلام آباد: (دنیانیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے پیرس اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنیوالے اولمپین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کردیا ۔ ایوان صدراسلام آباد میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے شعبہ جیولین تھرو کے مقابلوں میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا ۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا ، ارشد ندیم نے پاکستان کی…

Read More

کوئٹہ:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کےساتھ رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کا اختتامی گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک سےہرصورت دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے،بلوچستان میں قیام امن کےلیےسب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کا خاتمہ،ترقی وخوشحالی کے لیےناگزیر ہے، ملک سےدہشت گردی کا ہرحال میں خاتمہ کریں گے، دہشت گردوں کےناپاک عزائم کوخاک میں ملانا ہمارا فرض ہے، ریاست پاکستان،جھنڈے کو ماننے والوں سےڈائیلاگ ناگزیرہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن پاک چین دوستی…

Read More

اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 58 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد اب 40 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ہونے والے اسرئیلی حملوں میں مزید ایک فلسطینی صحافی کو نشانہ بنایا گیا جس میں فوٹو جرنلسٹ محمد ابد ربو اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9…

Read More

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ساؤتھ کے نامور ڈائریکٹر لوکیش کاناگاراج کے درمیان رجنی کانت کی فلم ’کولی‘ میں ایک ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اس بات چیت کے دوران ’کولی‘ میں عامر خان کے کیمیو اور ایک علیحدہ فلم کا ذکر بھی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر خان اور لوکیش کاناگاراج کا تعاون بھارتی سینما میں ایک اہم لمحہ بن سکتا ہے جہاں راجنی کانت اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ عامر خان کو آخری بار 2022 میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں…

Read More

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی۔ موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے جس کے باعث پاکستان کی ریٹنگ Caa2 کر دی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی بہترہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی، پاکستان کی لیکوڈٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونےکا سبب ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔

Read More

کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کے کیس میں گرفتار گاڑی کی ڈرائیور ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ ڈرائیور کے یورین کے نمونوں میں آئس کی موجودگی پائی گئی ہے جبکہ ملزمہ کے خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔ پولیس نے ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلئے سیل کردی ہے۔ کارساز حادثے کی ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم کا کہنا تھاکہ تفتیش جاری ہے، زیادہ کھل کر…

Read More