Author: پاکستان ایکسپریس

بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول اداکار علی گونی اداکارہ جیسمین بھسین سے قبل کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھے۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اب ان دنوں جیسمین، علی اور نتاشا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ مقبول ترین بھارتی ڈانس شو نچ بلیے سیزن 9 کے سیٹ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسمین اپنے دیرینہ دوست علی اور ان کی جوڑی دار نتاشا کو سپورٹ کرنے آئی تھیں، اسٹیج پر موجود جیسمین نے اس موقع پر علی کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔…

Read More

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھاری پیمانے پر بھارتی فوج کی موجودگی معصوم کشمیریوں کی آزادی پر سوالیہ نشان ہے۔ مقبوضہ وادی میں اس وقت لگ بھگ 8 لاکھ کے قریب بھارتی فوجی موجود ہیں جنہوں نے وادی میں نظامِ زندگی مفلوج کر رکھا ہے بھارت نے ہمیشہ جمہوریت کے کھوکھلے دعوے کئے ہیں مگر حقیقت میں بھارتی افواج نے کشمیری عوام کے تمام جمہوری حقوق سلب کر رکھے ہیں بھارتی افواج نے معصوم کشمیریوں کو اُن کی آزادی حقِ دہی سے محروم کر رکھا ہےبھارتی افواج جبری اغوا، ماورائے عدالت قتل اور عورتوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ہے …

Read More

کراچی: (پاکستان ایکسپریس) ورلڈ ملٹری گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی معید بلوچ کا وطن واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ معید بلوچ نے وینزویلا میں ہونے والے مقابلوں میں ملک کیلئے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا ، قومی ایتھلیٹ نے چار سو میٹر گیمز میں گولڈ میڈل جبکہ 200 میٹر ریس میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

Read More

اسلام آباد: مالی سال 24-2023 میں تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب روپے اور خوردہ فروشوں نے 34 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک بھر میں 31 لاکھ خوردہ فروشوں میں سے گزشتہ مالی سال کے دوران صرف 2 لاکھ 70 ہزار ریٹرن فائلرز ہیں جن کا قومی خزانے میں 34 ارب روپے کا ٹیکس حصہ ہے۔ دوسری جانب تنخواہ دار طبقے نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 375 ارب روپے ادا کیے جب کہ ٹیکس کی شرح میں اضافے سے تنخواہ دار طبقے…

Read More

جارجیا: (پاکستان ایکسپریس) ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران مظاہرین نے غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔ نائب صدر کملا ہیرس نے خطاب میں کہا کہ وہ اور صدر بائیڈن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ انتخابی سروے پر زیادہ توجہ نہ دیں۔ واضح رہے کہ رائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں کملا ہیرس کو سابق…

Read More

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کُمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور وادی میں موجود سیکڑوں سیاح واحد زمینی راستہ منقطع ہونے کے بعد پھنس کر رہ گئے۔ کوہستان سے آنے والے سیلابی ریلے نے اپردیر کے سیاحتی مقام کمراٹ میں شدید تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سے ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کو نقصان پہنچا ۔ ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑےپہاڑی پتھر ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کے قریب آگرے ہیں۔ کمراٹ جانے والی مرکزی شاہراہ بریکوٹ کے مقام پردریا برد ہوچکی، مکرالہ اور تھل کے مقام پر رابطہ پل بھی سیلاب…

Read More

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں طولکرم میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے سربراہ 26 سالہ محمد جابر ابو شجاع سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رواں سال اپریل میں اسرائیلی فوج نے طولکرم کے نور شمس کیمپ پر حملے میں جابر ابو شجاع کو شہید کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ کچھ دنوں بعد منظر عام پر آگئے تھے۔ اسرائیلی افواج نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے مخلتف شہروں اور پناہ گزین کیمپوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا جسے دو دہائیوں میں مغربی…

Read More

رن آف کچھ اور ملحقہ علاقے پر موجود ڈیپ ڈپریشن کا شمال مشرقی بحیرہ عرب میں آنے کے بعد سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق یہ سسٹم اپنی شدت برقرار رکھتے ہوئے دیر رات یا کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سندھ کی ساحلی پٹی کے قریب آسکتا ہے جہاں سازگار موسمی حالات ملنے کے باعث یہ مختصر دورانیے کے لیے سمندری طوفان بن سکتا ہے جس کا نام اسنیٰ رکھا جائے گا۔  چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ بننے والے سمندری طوفان کا نام پاکستان کا تجویز کردہ ہے،…

Read More

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ ویڈیو نے ان کے مداحوں کو دُکھی کردیا۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے بھارت کے معروف پاپارازی اکاؤنٹس نے شیئر کیا، ویڈیو غالباً ایک تقریب کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ اس تقریب میں ماضی کی مقبول اور ورسٹائل اداکارہ سونالی بیندرے کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی جب تقریب میں آئیں تو ان سے ملنے کے لیے سلمان خان اپنی سیٹ سے کھڑے ہونے لگے لیکن انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ویڈیو میں سلمان خان…

Read More