Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد: وزارت توانائی نے سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔ پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔ پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق دسمبر 2024ء سے فروری 2025 تک ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07…

Read More

ساہیوال میں تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں 16 سالہ لڑکی کو تیزاب پلانے والے ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو تیزاب پلا دیا تھا۔ چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے ساہیوال کا دورہ کیا اور ٹیچنگ اسپتال میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کرکے ورثا کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے مقدمہ کی تفصیلات اور تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے…

Read More

ایف آئی اے ٹیموں نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی، پرائز بانڈز چیکس، کمپیوٹرز اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے شہید ملت روڈ پر ایک عمارت میں چھاپہ مار کر ٹریول ایجنسی کے مالک آصف اشرف اور حوالہ ڈیلر شایان واحد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کیش، موبائل فون…

Read More

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت پاکستان نے خوراک اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں آسٹریلیا کی مہارت سے استفادہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور اناج کے ذخیرہ کے نئے طریقوں اور تجربات کے لیے آسٹریلوی تکنیکی معاونت درکار ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت نے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانے کے لیے 400 ارب روپے مختص کیے ہیں جن میں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور شمسی توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، حکومت…

Read More

پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برطانوی پالیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئر کی ہے اور اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا…

Read More

کراچی: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی دو ایک کی جیت میں زیادہ تر کریڈٹ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید کو مل رہا ہے لیکن یہ بات بہت کم جانتے ہیں کہ عالمی شہرت یافتہ ٹیسٹ امپائر علیم ڈار بھی پچ کی تیاری اور ٹیم سلیکشن میں پیش پیش رہے، پونے چار سال بعد ہوم گراؤنڈ پر جیت میں ان کے بہت سے مشورے پاکستان ٹیم کے کام آئے۔ لوپروفائل میں رہنے والے علیم ڈار انکساری سے اپنے مشوروں کا کریڈٹ لینے سے کتراتے ہیں۔ امپائر کی حیثیت سے انہوں نے کھلاڑیوں اور دنیا بھر کے گراؤنڈز…

Read More

غزہ: ایک سال سے جاری جنگ کے بعد غزہ اب ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے اسٹاف ممبر لوئس واٹریج نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں کی تباہ حالی دکھائی۔ لوئس واٹریج نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں بتایا جاسکتا تباہی کہاں سے شروع ہوتی ہے اور کہاں ختم ہوتی ہے، ایک پورا معاشرہ اب قبرستان میں بدل چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ چینی سفارت خانے آمد پر سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ محسن نقوی…

Read More

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے نے ریاست پنجاب کے آدم پور سے آگرہ کے لیے پرواز بھری تھی اور آگرہ میں ہچکولے کھاتے ہوئے ایک آبادی کے نزدیک کھیت پر گر گیا۔ طیارے میں لگنے والی آگ نے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ طیارہ آگرہ میں جنگی مشق میں حصہ لینے کے لیے جا رہا تھا۔ حادثے کے وقت پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر…

Read More

آسٹریلیا کے بائیومیڈیکل انجینئروں نے ایک تھری ڈی پرنٹنگ سسٹم (بائیو پرنٹر) ایجاد کیا ہے جو کہ انسانی جسم کے مختلف بافتوں (دماغ کے نرم بافتوں سے لے کر کارٹیلج اور ہڈی جیسے سخٹ مٹیریل) کی حد درجہ نقل بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی کینسر کے محققین کو مخصوص اعضاء اور بافتوں کی نقل بنانے کے لیے ایک جدید آلہ فراہم کرتی ہے، جو نئی فارماسوٹیکل تھراپیز کو وضع کرنے میں واضح بہتری لا سکتا ہے۔ کمرشل بنیادوں پر دستیاب تھری ڈی بائیو پرنٹر کم رفتار تہہ بہ تہہ فیبریکیشن کے طریقے پر مبنی ہیں، جس کو متعدد…

Read More