Author: پاکستان ایکسپریس

دنیائے فٹبال کے شہرہ آفاق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں جمعرات کو چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ مزید پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے سوال پر رونالڈو کا جواب سامنے آگیا واضح رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور…

Read More

سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں دورے پڑنے کی بیماری میں مبتلا بچوں کا تجزیہ کیا ہے۔ شرکا کے جینیاتی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ڈش میں اسٹیم سیلز کو بڑھا کر سائنسدانوں نے پایا کہ DENND 5A نامی جین میں ہونے والی تبدیلیوں سے خلل پیدا ہوتا ہے اور یہ خرابی دماغی خلیات کو نشوونما کے دوران مناسب طریقے سے تقسیم ہونے سے روکتی ہے۔ اس کا نتیجہ ایک ترقی پذیر دماغ ہوتا ہے جس میں اسٹیم سیل کم ہوتے ہیں اور دماغ کے جنین کے طور پر نشونما پانے کی مدت ہوجاتی ہے۔ محققین کا مزید کہنا تھا…

Read More

لاہور: (پاکستان ایکسپریس) معروف اداکار عفان وحید نے ساتھی اداکارہ اور دوست سدرہ نیازی سے اپنے تعلقات پر وضاحت کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق بھی خاموشی توڑ دی۔ عفان وحید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سدرہ نیازی سے تعلقات سمیت سوشل میڈیا پر اپنے غیر متحرک ہونے پر بھی کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر کوئی ایسی پوسٹ یا کمنٹس کرتے ہیں جس سے وہ وائرل ہوں اور خبروں میں رہیں۔ ان کے مطابق شاید ان کا تعلق جنریشن…

Read More

کراچی میں کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر مارنے والی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں منشیات کے استعمال کی دفعات بھی درج ہیں، گرفتار ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ چند…

Read More

پشاور ائیرپورٹ پر سامنے آنے والے منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز میں سے ایک کیس کا نتیجہ مثبت آگیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد دونوں افرادکوبارڈرہیلتھ سروسز عملے نے آئسولیٹ کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد کے نمونے پشاورریفرنس پبلک لیبارٹری خیبرمیڈیکل یونیورسٹی بھیجےگئےتھے ان میں سے ایک کیس پازیٹو آگیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس ٹیسٹ پازیٹو آنے والاشہری پشاور کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص کے سفر کی ہسٹری خلیجی…

Read More

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے انڈوں پر ایکسپائری تاریخ لکھنا لازمی قرار دے دیا۔ بی ایف اے حکام کے مطابق خراب و باسی انڈوں کی فروخت و سپلائی کے مکمل تدارک کیلئے صوبہ بھر میں انڈوں اور پیکنگ پر ایکسپائری تاریخ لکھنا جبکہ انڈوں کا تازہ و صاف ستھرا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انڈوں کے سپلائرز ، ہولسیل ٹریڈرز اور عام دکانداروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ 31 اگست 2024 سے اپنے مراکز میں فروخت کیے جانے والے انڈوں پر ایکسپائری تاریخ لازمی ظاہر کریں جبکہ سپلائی کردہ انڈوں کا تمام تر ریکارڈ بھی دکان میں موجود رکھیں۔…

Read More

لاہور: (پاکستان ایکسپریس) پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں 201 سے 500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے بارے تفصیلات جاری کیں۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی 5 بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیا گیا۔

Read More

معروف اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکر ماردی،حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے اداکارہ سے ان کا فون ضبط کر لیا۔ پاکستانی اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی کراچی میں حادثے کا شکار ہوگئی،سوشل میڈیا پر اس حادثے کی وڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں لوگوں کے ہجوم کو اداکارہ کی گاڑی کو گھیرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے سوشل میڈیا کےمطابق اداکارہ کی گاڑی کا ٹائر پھٹے کی وجہ سے ان کی گاڑی دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

Read More

راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔ عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صائم…

Read More

اسرائیلی فوجی دستوں نے فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، صیہونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔ اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا رہے ہیں اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔ دوسری جانب غزہ کی سول…

Read More