Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
برازیل میں عدالتی احکامات کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے پلیٹ فارم پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ، مسک نے اس مقصد کے لئے برازیل میں دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔ ایلون مسک کے انکار کے بعد برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ ملک بھر میں فوری طور پر ایکس کی سروسز مکمل بند کر دی جائیں ۔ برازیل کی…
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر فی اونس 2503 ڈالر ہے۔
وفاقی حکومت نے سرکاری کارگو کا 50 فیصد گوادرپورٹ سے لانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی میں وفاقی وزیربحری امورقیصرشیخ نے میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کی ترقی کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے کہ پبلک سیکٹر کیلئے کی جانے والی امپورٹ کا 50 فیصد گوادر پورٹ پر امپورٹ کیا جائے اس سے گوادر کے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں فوری طور پر کوئی نئی پورٹ نہیں بنارہے ہیں، کراچی پورٹ بھی اپنی استعداد کا 50 فیصد استعمال کررہی ہے، بغیر ضرورت کے پورٹ بنائیں گے تو اس کا…
اسلام آباد : (پاکستان ایکسپریس) دس سال میں صرف 24 آئی پی پیز کو بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود 1200 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔ یہ 24 پاور پلانٹس گیس، آر ایل این جی اور فرنس آئل سے چل کررہے ہیں۔ ان بجلی گھروں میں 11 بجلی گھر گیس اور آر ایل این جی پر چل رہے ہیں جو اب بھی فعال ہیں،یہ پلانٹس 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگائے گئے تھے، ان گیارہ بجلی گھروں کو 488 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں جبکہ باقی 13 پاور پلانٹس جو فرنس…
واشنگٹن: (پاکستان ایکسپریس) چین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں پولیو وائرس کے خلاف و یکسی نیشن کے لئے حفاظتی ضمانت اور سہولت فراہم کرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندہ گینگ شوانگ نے گزشتہ روز سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر منعقدہ بریفنگ کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ غزہ میں پولیو وائرس سے بچوں کی صحت کو شدید خطرات کا سامنا ہے اور ویکسی نیشن پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا سب سے مؤثر…
غزہ :(پاکستان ایکسپریس)مسلسل چوتھے روز غزہ کے مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی بمباری سے 42فلسطینی جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ شہر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں، کیمپ کی گلیوں کے اندر اور شہر کے متعدد علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں، چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں تباہی کی حد بہت زیادہ ہے، خاص طور پر مشرقی محلے اور کیمپ کے اندر تباہی دیکھی جارہی ہے، فلسطینی وزارت صحت…
ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں لیکن اس بارے میں بہت کم ہی مداح جانتے ہوں گے کہ یہ اسٹار جوڑی اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں آپس میں بہت زیادہ لڑائی کرتی تھی۔ بھارتی میڈیا پر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو اس جوڑی نے اپنی شادی کے ابتدائی سالوں میں دیا تھا۔ سال 2010 میں، ایک انٹرویو کے دوران، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن سے…
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہمہوش حیات کی 8 سال بعد ٹی وی پر واپسی کی خبرین زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کررہی خبروں کےمطابق اداکارہ جیو کے ڈرامہ سیریل “میرے قاتل میرے دلدار “جو کہ عبداللہ کادوانی اوراسد قریشی کےپروڈکشن ہاؤس سیونتھ سکائے اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنا ہے،مہوش حیات اس میں اداکاری کےجوہر دکھائیں گی۔ اداکارہ کو آخری بار ڈرامہ سیریل “ دل لگی “میں ہمایوں سعید کےساتھ دیکھا گیا تھا،اس کے بعد اداکارہ کٗی سوپر ہٹ فلموں پنجاب نہیں جاؤں گی،لندن نہیں جاؤں گا،لوڈ ویڈنگ کےساتھ ساتھ ہولی ووڈ کے سیزن مس مارول…
راولپنڈی میں جاری بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی میں پاکستان ٹیم 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔ عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے کپتان شان مسعود کے ساتھ ملکر…
اسلام آباد: ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے 3 حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی کفایت شعاری، رائٹ سائزنگ اور اخراجات میں کمی کی کمیٹیوں کے رکن تھے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اپنا استعفیٰ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکرٹری کابینہ کامران افضل کو بھجوا دیا۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے اچھی کوششیں کیں، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیاں بڑی اہم ہیں، اخراجات کم کرنے کے لیے تینوں کمیٹیوں نے تجاویز دیں۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق تینوں کمیٹیوں نے 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشنز…