Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھنے والے کامران عرف شیرا جہلم کے مشہور ‘شاندار موبائل’ کے مالک کے سیکیورٹی گارڈ تھے جوکہ ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ‘شاندار موبائل’ کے مالک ارباز نعیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گہرے دُکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شیرا کے انتقال کی افسوسناک خبر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کا تعلق سرائے عالمگیر سے تھا جبکہ اُن کے ساتھ کچھ دن قبل جہلم کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، اس حادثے کے بعد، شیرا کچھ دن تک کوما میں رہے اور گزشتہ شب دم توڑ…
اداکارہ مومنہ اقبال کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ مرکزی کردار کے لیے متعدد مطالبات کیے جاتے ہیں، جن میں انسٹاگرام کے فالوورز کا زیادہ ہونا بھی شامل ہے، اب تو شوٹنگ کے دوران بھی یہ باتیں ہونے لگی ہیں کہ جس کے فالوورز زیادہ ہوں گے اس کو فلاں طرح کا کام دے دیا جائے۔
غزہ: (پاکستان ایکسپریس) اسرائیل کا غزہ اور مغربی کنارے ظلم و جبر تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید جبکہ 205 زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں اسرائیلی حملوں میں 20 افرادشہید ہوئے، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے گھروں پر حملوں میں سات 7 فلسطینی شہید جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق رفاہ میں بھی صیہونی فورسز کی بمباری سے 2فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے، مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی کارروائیوں میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 20 کو گرفتار کر…
تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اغوا کرکے یرغمال بنائے جانے والے مزید 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 5 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہے جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے اپنے حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔ خبر کے مطابق جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، امریکی شہری ہرش گولڈ برگ…
افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آتے ہی افغان سرزمین عالمی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گئی، افغان عبوری حکومت کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی پشت پناہی سے عالمی اور بالخصوص خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان سرزمین استعمال ہونے کے ناقابل تردید ثبوت وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہے، اب ایک بار پھر ناقابل تردید شواہد کی بناء پر فتنتہ الخوراج کے سرغنہ نور ولی اور سرغنہ مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔ مختلف پکڑے جانے والے خوارج اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد…
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یومیہ بنیادوں پر کارروائی جاری ہے کاروائی کے دوران 80 لاکھ مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل تحویل میں لے کر ضبط کیا گیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر قائم اجمیر پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر انڈر گراونڈ ٹینک سے اسمگل شدہ 29500 لیٹرز برآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 80 لاکھ روپے ہے جسے تحویل میں لے کر ضبط کیا گیا۔ رضا نقوی کے مطابق ضبط شدہ ایرانی ڈیزل کو اے ایس او گودام منتقل کر کے کسٹمز ایکٹ کے…
ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 244 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے منہگا کردیاگیا اور ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی نئی قیمت2ہزار879 روپے ہوگی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا۔
کراچی: یوسف پلازہ پولیس نے واردات کے دوران معصوم بچے کو ڈھال بنا کر لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکوؤں نے کچھ روز قبل انڈوں کی دکان میں لوٹ مار کی تھی اور جاتے ہوئے نصف درجن سے زائد انڈوں سے بھری ہوئی کریٹ بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او یوسف پلازہ عظمیٰ خان نے بتایا کہ رواں ماہ 23 اگست کو فیڈرل بی ایریا بلاک 16 یوسف پلازہ مچھلی مارکیٹ میں انڈوں کی دکان میں لوٹ مار کی تھی اور جاتے ہوئے دکان…
کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کے تحت شہر میں کارروائی کے دوران ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کلفٹن کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامرعلی شامل ہیں جن سے187پاکستانی پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔ ملزمان شہریوں سے بیرون ملک…
دانتوں کے ایک ڈاکٹر نے خبردار کیا ہے کہ دانتوں کو سفید کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دراصل انہیں پیلا بنا سکتا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، منہ کی صحت کے ماہر نے اپنے ٹک ٹاک فالوورز سے کہا کہ دانت سفید کرنے والے ٹوتھ پیسٹ سے حقیقت میں آپ کے دانت سفید نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ٹوتھ پیسٹ گہرے اینمل کو صاف کرکے دانتوں کو سفید تو ظاہر کرسکتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ نقصان دہ اجزاء پتلے، زیادہ…