Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فچ کے بعد حال ہی میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی…
بھارتی بحریہ کا ایک اور ناکام اور خطرناک منصوبہ سامنے آگیا۔ جوہری آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ کو بھارتی بحریہ میں شامل کرلیا گیا۔ یہ بھارت میں بنی دوسری آبدوز ہے ، جوہری آبدوز آئی این ایس اریہانت تیکنیکی وجوہات کی بنا پر حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ اریگھاٹ آبدوز ، اریہانت آبدوز کا دوسرا ورژن ہے۔ اریہانت آبدوز میں مکمل سمندری پانی داخل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اُسے بحری بیڑے سے دستبردار کرنا پڑا۔ آبدوز کے نیے ورژن پر بھی بہت سے سوالات کھڑے ہو رہے ہیں، جب پہلا ورژن کامیاب نہیں ہوا تو اسکا…
حماس نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر کہا ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس رہنما عزت الرشیق نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی یرغمالیوں کو نقصان نہ پہنچانے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ جن 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں وہ اپنی ہی فوج کے حملے میں ہلاک ہوئے۔ حماس کے رہنما نے امریکی صدر جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال امریکی صدر سے زیادہ بہتر طریقے سے رکھتے ہیں۔ یہ خبر پڑھیں : ’کل اسرائیل…
ممتاز برطانوی اخبار گارجین میں شائع ہونے والے مضمون میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو طالبان دوست قرار دے دیا گیا۔ برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسامہ بن لادن کو شہید کہتے ہیں اور اسے دہشتگرد کہنے سے انکاری ہیں ، وہ طالبان کو غلامی کی زنجیریں توڑنے پر مبارکباد دیتے ہیں، انہوں نے خواتین کی تعلیم پرپابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی، کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے؟ برطانوی اخبار نے سوال کیا کہ کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب…
کوئٹہ: چاغی میں پاک ایران بارڈر سے تیل لانے والی گاڑی مالکان نے انٹری کارڈ نہ ملنے پر شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔ پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ نوکنڈی کے مقام پر بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پاک ایران بارڈر سے لوگ اپنی گزر بسر کے لیے انٹری کارڈ کے ذریعے فیول لاتے ہیں، نئے گاڑیوں کے مالکان نے انٹری کارڈ جاری نہ ہونے کے خلاف پاک ایران شاہراہ کو بند کر دیا جس سے مسافر پریشان ہیں۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں تباہی کی داستانیں چھوڑگئیں، متعدد مکانات گر گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں اور متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔ حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، میرپور خاص اور تھرپارکر کے مخلتف علاقوں سےپانی اب تک نہیں نکالا جا سکا، زمینی راستے منقطع ہونے پر دادو میں لوگوں نے کشتیوں پر سفر کرنا شروع کر دیا۔ ضلع بدین میں کئی علاقے ابھی تک پانی میں گھرے ہیں، محلوں اور گھروں میں بھی پانی موجود ہے۔ ٹھٹہ اور سجاول میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے جہاں لوگ گھروں میں داخل ہونے والا پانی اپنی…
ٹیکساس: (پاکستان ایکسپریس) پاکستانی سکواش پلیئر احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر کولی ول اوپن سکواش کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ احسن ایاز نے ملائشین کھلاڑی یی زیائی سیو کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں فتح سمیٹی۔ احسن ایاز نے 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، ان کی کامیابی کا سکور 11-8، 11-2، 10-12، 6-11 اور 9-11 رہا۔ یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں احسن ایاز نے آئرلینڈ کے ڈینس گلیوسکی کو 1-3 سے شکست دی تھی، پہلے راؤنڈ میں بائی کے بعد…
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئنز شپ کا حصہ ہے۔ آج کھیل کے تیسرے دن بنگلہ دیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز 10 رنز سے کیا لیکن بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور ان کے 26 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیشی اوپنر ذاکر حسن 16 گیندوں پر ایک رن بنا کر پاکستانی بولر خرم شہزاد کی بال پر ابرار…
اسلام آباد:(پاکستان ایکسپریس) وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لٹر کمی کر دی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی…
اسلام آباد: انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز)کے خلاف جاری تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے، 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے سینئر ایگزیکٹیوزکو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، آئی پی پیز مالکان کو باورکروایا جائےگا کہ ملک…