Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد: (پاکستان ایکسپریس) آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت پارلیمان کے سوالات کے جوابات دینے سے کترانے لگی۔ وزارت توانائی آئی پی پیز کے متعلق ایوان بالا کو جواب دینے سے کترارہی ہے، جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس میں پوچھے گئے چھ اہم سوالات کو نظر انداز کیا گیا۔ پاور ڈویژن آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیل قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے سے بھی انکار کرچکا ہے، سینیٹ میں آئی پی پیز کے معاہدوں اور لائسنس کی تجدید کے سوال پر کوئی جواب نہیں آیا جبکہ پاور ڈویژن نے بجلی کے گردشی قرضے سے متعلق پوچھے گئے سوال…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی 6 روپے یونٹ سستی کرنے کا ایک پلان تیار کر کے آئی ایم ایف سے شیئرکردیا ہے،عالمی مالیاتی ادارے نے ابھی تک اس کی توثیق نہیں کی بلکہ اس کی مزید تفصیلات مانگ لی ہیں۔اس منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں 2800 ارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست کریں گی۔ اس میں 1400 ارب وفاقی حکومت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے کٹوتی، بجٹ میں بعض شعبوں کو دی جانے والی سبسڈیزختم ،کچھ کمرشل قرضے لے کر اور کچھ رقم سرکاری اداروں کے ڈیویڈنڈ (منافع سے نکال کرپورا کریگی جبکہ باقی 1400 ارب روپے کی…
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹس مکمل ہوگئے جس میں صرف ایک پاکستانی کرکٹر کا انتخاب ہوسکا ہے۔ لیگ اسپنر اسامہ میر کو میلبورن اسٹارز نے تیسرے راؤنڈ میں منتخب کیا، وہ بی بی ایل سیزن 14 میں شریک واحد پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے 69 مرد اور 11 خواتین کرکٹرز کے نامزد ہونے کے باوجود اسامہ میر کے علاوہ کسی کو منتخب نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کے محدود انتخاب کی وجہ پی سی بی کی طرف سے این او سیز سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔
ماسکو: لاپتا ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، ملبے سے 17 لاشیں ملی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کو روس کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتا ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔ روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ملبے اور اطراف سے 17 لاشیں ملی ہی جبکہ باقی پانچ کی تلاش کی جارہی ہے۔ اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی…
کراچی: گارڈن کے علاقے میں کنویں میں گر کر دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گارڈن کے علاقے میں دو بچوں کے کنویں میں گرنے کی اطلاع پر بچوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، مگر پانی میں ڈوب کر دونوں بچے اور انہیں بچانے کے لیے کنویں میں اترنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے سنی اپارٹمنٹ کے رہائشی تھے جو کرکٹ کھیلتے ہوئے سو فٹ گہرے کنویں میں جاگرے۔ انہیں کنویں میں گرتا دیکھ…
ممبئی: بھارت کی سینیئر اداکارہ و ہدایتکارہ سیما پہوا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی کہانی اور کرداروں کو زبردست قرار دیا ہے۔ سینیئر اداکارہ سیما پہوا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی تو بہت اچھی ہوتی ہی ہے لیکن اُن ڈراموں میں جو اُردو زبان استعمال کی جاتی ہے وہ بھی قابلِ تعریف ہے کیونکہ ہم تو بھارت میں اُردو زبان سُننے کو ترس گئے ہیں۔ سیما پہوا نے کہا کہ جس طرح پاکستانی ڈراموں میں رشتوں کی تفصیل دکھائی جاتی ہے، وہ…
ممبئی: ہالی ووڈ لیجنڈ ول اسمتھ نے بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردیا جس سے دلجیت کے مداح خوش ہوگئے۔ ول اسمتھ 1992ء سے ہالی ووڈ میں سرگرم ہیں اور مین ان بلیک، اینیمی آف اسٹیٹ، دی پرسیوٹ آف ہیپی نیس، اور کنگ رچرڈ جیسی مشہور فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ امریکی اداکار کے انسٹاگرام پر 70 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ صرف 276 لوگوں کو فالو کرتے ہیں، جن میں سے ایک دلجیت دوسانجھ ہیں۔ دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہے، جو…
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے۔ بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ میں اوورسیز پلیئرز کے لیے ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا جس میں مجموعی طور پر 49 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، پاکستان کے 69 مرد اور 11 خواتین کرکٹرز کی ڈرافٹ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔ تاہم پاکستان کے صرف اسامہ میر ہی منتخب ہو سکے جبکہ پاکستان کی کوئی ویمن کرکٹر منتخب نہ ہو سکی۔ پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر کو تیسرے راؤنڈ میں میلبرن اسٹارز نے منتخب کیا، اس سے قبل بھی…
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے دوسری اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز بنا لیے ہیں ۔ تیسرا روز دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان کو بنگلہ دیش پر 22 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی ہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ صائم ایوب 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن…
راولپنڈی: (پاکستان ایکسپریس) راولپنڈی سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 کوچز پر مشتمل سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی براستہ فیصل آباد جایا کرے گی، ٹرین آج رات 9 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی ، ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، ایک اے سے سٹینڈرڈ اور تین اے سی بزنس کوچز شامل ہیں، 8 اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے، نجی کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کرے گی، ٹرین میں…