Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
سائنسدانوں نے سولر فوٹو والٹک (پی وی) ٹیکنالوجی میں بہت بڑی پیشرفت کی ہے جس کے بعد آپ کے بیک بیگ کو بھی شمسی توانائی کے حصول کے لیے استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق بہت زیادہ پتلے میٹریل کے ذریعے یہ پیشرفت کی گئی ہے اور یہ روایتی پینلز کے مقابلے میں بہت زیادہ مؤثر ہے۔ بہت زیادہ پتلے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ میٹریل لچکدار بھی ہے جس سے اسے روزمرہ کی متعدد اشیا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ ابھی چھتوں پر لگائے جانے والے سولر پینلز زیادہ توانائی جمع…
ٹیکسلا: ٹیکسلا میں خاتون کے قتل کے الزام میں بہن اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان راولپنڈٰی پولیس کے مطابق بیلچے کے وار سے خاتون کے قتل کی تفتیش میں پولیس نے پیشرفت کرتے ہوئے مقتولہ کی بہن اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ مقتولہ کا دیور اور دیورانی بھی گرفتار ہیں۔ملزم ندیم نے بھائی مرسلین اور بھابھی لبنیٰ کی مدد سے خاتون کو بیلچے اور چھری سے قتل کیا۔ مقتولہ ملزمہ لبنیٰ کی حقیقی بہن ہے۔ ملزمان نے واقعہ کو روڈ ایکسیڈنٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مقدمہ کا مرکزی ملزم ندیم پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار…
کراچی: سندھ حکومت نے کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا 45واں اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ایکسپریس وے 12.5 کلومیٹر اوپر بنے گا باقی نیچے ہوگا۔ روڈ جام صادق پل کے پاس ملیر ایکسپریس وے سے ملے گا۔ مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو پی پی پی یونٹ کے ساتھ بیٹھ کر منصوبے کو آخری شکل دینے…
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے خوبرو اور منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ توقیر ناصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر کی جدوجہد سمیت مختلف امور پر بات کی۔ توقیر ناصر نے اپنی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر موجودہ دور کی بہترین پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ شاندار اداکارہ نہیں تھیں جس کی وجہ سے میں نے اُنہیں آڈیشن میں مسترد بھی کردیا…
ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں کے درمیان اداکار اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے بغیر کیمرے کے سامنے آگئے۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں کچھ عرصے سے زیرِ گردش ہیں، اگرچہ اسٹار جوڑی اور بچن خاندان نے قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی ہے لیکن ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکار کو ممبئی کی ایک گلی میں کار سے اُترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید…
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ 136 رنز پر قومی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں سعود شکیل 2، محمد رضوان 43 اور محمد علی صفر پر پویلین لوٹے، اس وقت کریز پر سلمان علی آغا اور ابرار احمد موجود ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 21 رنز کی برتری سے…
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اسکول میں قائم پناہ گزین پر بمباری کی جب کہ البلاح میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد سوار تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں گولہ باری اور مغربی کنارے کے علاقوے جنین اور طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں آج پانچویں روز بھی ملٹری آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ غزہ کے اسکول میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری میں 15 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ البلاح کے علاقے میں ایک کار کو تباہ کردیا گیا…
بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھیڑیوں کےحملے میں ایک کمسن بچی ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھیڑیوں کے تازہ حملے میں لوگوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع بھریچ میں پیش آیا جہاں ایک 2 سالہ بچی کی ہلاکت ہوئی اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق بھیڑیوں کے حملے میں ہلاک بچی کا نام انجلی ہے جس کی والدہ نے بتایا کہ بچی کی ہلاکت کا واقعہ علی الصبح 4 بجے پیش آیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلاک بچی کی والدہ نے کہا کہ ’اپنے…
کراچی :(پاکستان ایکسپریس) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کے زیر صدارت اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی ،اجلاس میں صوبائی وزیرتوانائی ناصر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف اور مصدق ملک، سیکرٹری توانائی فخرعالم بھی شریک تھے۔ پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی منصوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کی ہے،اس حوالے سے وزیراعلی سندھ نے پیک…
ڈینش کمپنی ایف ایل اسمڈتھ نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ڈینش سفیر کی سربراہی میں کاروباری افراد کے وفد نے وفاقی وزرا سے ملاقات کی ہے، وزرامیں محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، مصدق ملک اور جام کمال شامل ہیں۔ غیرملکی کاروباری وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر ہیں،سرمایہ کاری ہوسکتی ہے، ڈینش کمپنی ایف ایل اسمڈتھ کا کان کنی میں دنیا بھر میں اہم مقام ہے۔ ڈینش سفیر نے کہا کہ ڈنمارک 30 سال سے پاکستان میں کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ سی ای او ایف…