Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے خود کو فوجی تحویل میں نا دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی…
کراچی: وزیر سماجی و بہبود اور ترقی نسواں شاہینہ شیر نے سندھ اسمبلی کو بتایا ہے کہ صوبے میں گزشتہ برس صنفی تشدد کے لگ بھگ ایک سو واقعات ہوئے ہیں اور حکومت ان تمام واقعات پر اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے اور ہم نے 35 کیسز کو حل کر لیا ہے۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس…
اسلام آباد: ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے قرارداد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اولمپئن ارشد ندیم کی خدمات کو سراہنے اور انہیں خراج تحسین کیلئے سینیٹ میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی۔ وفاقی وزیر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے نئے احکامات کے تحت تھانے کے ہیڈ محررز تین ماہ کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر تھانے کے تفتیشی افسر ایس آئی او اور ایس پی شعبہ تفتیش کی نگرانی اور کمانڈ کے تحت فرائض انجام دینے کا مجاز ہوگا۔ ہیڈ محررز تھانے کے تفتیشی افسر کے کنٹرول اور نگرانی میں تھانے کے ریکارڈ کیپر اور دیگر املاک کے محافظ کے طور پر اور دیگر ریکارڈ کو مرتب کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ ہیڈ محرر آپریشن برانچ کی واچ اینڈ وارڈ کی تعیناتی سے متعلق کوئی کام نہیں کرے گا اور…
جنیوا: غزہ کی ایک سرنگ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے سلامتی کونسل سے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر حماس کی مذمت کرنے کے لیے فوری اجلاس بلایا جائے۔ اسرائیلی سفیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ابھی تک حماس کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اب تک کوئی فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر…
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، سرکاری ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں بلکہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے…
ارشاد انصاری: وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور ملک میں3 سال بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ آگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ(اگست)میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد رہی، گزشتہ برس اگست 2023 کے دوران مہنگائی 27.4 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اگست 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔ رپورٹ…
نئی دہلی: بھارتی شہر کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک ملزم نے جیل میں انوکھی فرمائشیں کرنا شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ جنسی زیادتی قتل کیس کے گرفتار ملزم سنجے رائے نے جیل میں سبزی روٹی کھانے سے انکار کرتے ہوئے اپنی من پسند ڈش منگوالی۔ ملزم سنجے رائے نے کہا کہ مجھے سادہ کھانے پسند نہیں اور میں سبزی روٹی کھانے کا بالکل عادی نہیں ہوں۔ مجھے چائنیز ڈش چاؤمین کھانی ہے۔ جیل انتظامیہ نے ملزم سنجے رائے کو بتایا کہ تمام قیدیوں کے لیے ایک ہی کھانا تیار…
پاکستان میں ڈیجیٹل خلیج (Digital Divide) ایک سنگین اور پیچیدہ مسئلہ ہے جو نہ صرف معاشرتی عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے بلکہ تعلیمی اور معاشی ترقی کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔ ڈیجیٹل خلیج سے مراد وہ فرق ہے جو جدید ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل وسائل تک رسائی رکھنے والوں اور ان سے محروم لوگوں کے درمیان پایا جاتا ہے۔ یہ خلیج نہ صرف تعلیمی مواقع پر اثرانداز ہوتی ہے بلکہ مستقبل کےلیے ضروری مہارتوں کے فروغ میں بھی رکاوٹ بنتی ہے۔ ڈیجیٹل خلیج کی بنیادی وجوہات پاکستان میں ڈیجیٹل خلیج کی متعدد وجوہات ہیں جو…
ریو ڈی جنیرو: برازیل میں ایلون مسک کا ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم باضابطہ طور پر بندش کے قریب ہے۔ برازیل X کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے جہاں لاکھوں صارفین ہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی موریس نے کمپنی پر ملک میں قانونی نمائندہ مقرر کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد X کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بندش ایلون مسک اور جسٹس ڈی موریس کے درمیان آزادانہ تقریر اور غلط معلومات پر مبنی پوسٹوں پر ایک مہینوں تک جاری رہنے والے تنازعہ میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ اپنے…