Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
ٹوکیو: جاپان میں نوجوانوں میں خودکشی کرنے کے واقعات سب سے زیادہ رونما ہوتے ہیں ایسے ہی ایک واقعے میں اس مرض نے خودکشی کرنے والی لڑکی سمیت ایک راہ گیر کی بھی جان لے لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کے ایک مصروف ترین علاقے کےکثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے ایک لڑکی نے خودکشی کرنے کے لیے چھلانگ لگادی۔ خودکشی کے لیے چھلانگ لگانے والی طالبہ سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون پر گر گئی۔ راہگیروں نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ خودکشی کرنے والی لڑکی ہائی اسکول کی…
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل مؤخر کردیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا تو کارپوریٹ فارمنگ کے لیے دی جانے والی 4.8 ملین ایکڑ زمین اور پانی کے بہاؤ میں تبدیلی پر نوید قمر کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔ وزیر آبی وسائل مصدق ملک نے جواب دیا کہ گرین کارپیٹو انیشیٹو کے تحت بنجر زمین کو کاشتکاری کے قابل بنانے کے لیے 8 لاکھ ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے، یہ پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے جس کے لیے دو صوبوں…
پاکستانی ٹیم سال 2022 سے ہوم گراؤنڈ پر بھی ٹیسٹ سیریز تو دور میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتان بابراعظم سے شان مسعود کو منتقل کی گئی تاہم نتیجہ تبدیل نہ ہوسکا، سال 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-1 سے سیریز میں شکست دی، بعدازاں انگلینڈ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ سال 2022 میں ہی پاکستان نے نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیساتھ ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا کی اور فتح کو ترستی رہی۔ مزید پڑھیں: سال 2022 سے پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی سوالیہ نشان…
بنگلادیش نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں میچ جیتنے کیلئے محض 32 رنز درکار ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے 42 رنز بنا لیے بغیر کسی نقصان کھیل کا آغاز کیا تاہم 16 رنز کے اضافے پر بنگال ٹائیگرز نے ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، مشفق الرحیم 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔…
تل ابیب: حماس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے۔ ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دے رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے چھ یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر معافی مانگ لی ہے۔ نیتن یاہو کی معافی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں مذاکرات سے نمٹنے کے حوالے سے سڑکوں پر شدید احتجاج دوسری رات میں داخل ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی…
واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوغزہ کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں. جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے اور جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز اسرائیلی وزیر اعظم کو بھیجی گئی ہے اور تاحال انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نیتن یاہو کافی کام کر رہے ہیں…
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ابھیشیک بچن کے گھر جلسہ میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی بھارتی میڈیا پر وائرل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں موجود فوٹوگرافرز کے کیمروں نے ایشوریا اور آرادھیا کے بچن ہاؤس (جلسہ) پہنچنے کے لمحات عکس بند کرلیے، بعد ازاں ان ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جاتا رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جس میں ایشوریا اور آرادھیا کو جلسہ ہاؤس کے باہر اپنی گاڑی سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے، ویڈیو میں آرادھیا…
ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ منفی باتوں کی وجہ سے میری شادی نہیں ہو پارہی ہے۔ بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق منفی باتوں کی وجہ سے شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں 38 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق میرے خیالات مثبت ہیں۔ میرا نظریہ ہے کہ ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بچے ہونے چاہیے اور فیملی ہونا چاہیے۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ لوگوں نے…
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2498ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 261500روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 224194 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسلام آباد: وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 21روپے 13 پیسے بڑھ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک سال میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف کے…