Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
نیٹ فلکس نے اپنے مشہور شو اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں اور آخری سیزن کے ریلیز کا اعلان کردیا۔ مشہور اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے تھرلر اور فکشن سے بھرپور ہارر ویب سیریز اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کے ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تمام اقساط کے نام بھی بتا دیے ہیں۔ نیٹ فلکس کی جانب سے ویب سیریز کی 2025 میں ریلیز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ آخری سیزن میں 1987 کے واقعات دکھائے جائیں گے۔ اس سیزن کی پہلی قسط کا نام ’دی کرال‘ رکھا گیا ہے، جبکہ دوسری قسط کا نام…
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اسکا کیا کرنا ہے، جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران مماعت آئینی بینچ کا تذکرہ ہوا جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا ہم ریگولر بینچ سن رہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ…
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2683ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 278800 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 239026روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3300روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت…
پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر منفی کردار کی وجہ سے گالیاں اور بد دعا دیتے ہیں۔ اریج چوہدری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں منفی کردار کے حوالے سے بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ ‘میری اپنی شخصیت بہت مثبت ہے، حقیقی زندگی میں جن چیزوں کے خلاف ہوں، منفی کردار میں وہ سب سے زیادہ ہیں، اس لیے منفی کردار کو سمجھنا اور اس پر کام کرنا میرے لیے مشکل ہے’۔ اداکارہ…
غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔ گزشتہ صبح سویرے سے رات گئے تک اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی، نصیرات اور بیت لاہیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا، مغربی کنارے میں بھی 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے کر شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 508 ہوگئی۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوج کے لبنان میں حملوں سے 24 گھنٹوں میں 52 شہری…
بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گُپتا کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا کے ذریعے خبر دینے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو ذہنی طور پر تیار کردیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے نامور اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت درمیان میڈیا کے ذریعے ہی لڑائی لڑی جارہی تھی۔اگر سمجھ رہے ہیں کہ آج منع کیا گیا ہے تو وہ غلط ہے، کسی بھی اسٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انڈیا جائے گا کیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کے…
ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 25افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا، جس میں 25 افراد جاں بحق اور 50سے زیادہ زخمی ہوئے۔ دھماکا جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ہوا۔ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نے 9بجے روانہ ہونا تھا۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتال میں آپریشن تھیٹر، طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو…
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے جس دوران ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنان پر وحشیانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 163 زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ امن مشن فورس اور لبنانی فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر بھرپور جوابی حملے کیے اور120 راکٹس داغ دیے، اس دوران مزید ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب …
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کےلیے حکومت نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کےلیے بھارت کے انکار کےلیے ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، جو ہم پاکستان کو لکھ کر دے چکے ہیں۔ محسن نقوی…
بالی ووڈ کی مشہور فیشن انفلوئنسر عرفی جاوید نے اداکارہ ٹرپتی ڈمری کے حالیہ گانے "وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” میں ان کے ڈانس اسٹیپس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے۔ عرفی نے ایک انٹرویو میں کہا، "ٹرپتی ڈمری ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن اس گانے میں ان کا ڈانس واقعی برباد کر دیا ہے، خاص کر وہ اسٹیپ جس میں وہ فرش پر لیٹ کر ہپز ہلاتی ہیں۔” عرفی کی اس بات پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ لوگوں نے اُن کی حمایت کی اور کہا کہ…