Author: پاکستان ایکسپریس

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکر دیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے کہا کہ طاہر زمان نہ صرف ہاکی لیجنڈ ہیں بلکہ باقاعدہ کوالیفائڈ کوچ بھی ہیں جنہیں جدید تکنیکی لحاظ سے کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے انکی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اولمپئن طاہر زمان کل چین میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ…

Read More

بنگلادیش نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے 42 رنز بنا لیے بغیر کسی نقصان کھیل کا آغاز کیا تاہم 16 رنز کے اضافے پر بنگال ٹائیگرز نے ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 32 کی شراکت داری قائم کرکے میچ جتوادیا۔ پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، ابرار…

Read More

راولپنڈی: بنگلا دیش سے ہوم ٹیسٹ میں تاریخی وائٹ واش ہونے پر پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ لی۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ بنگلا دیش سے شکست پر ہم قوم سے معافی مانگتے ہیں لیکن بحیثیت قوم ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کی طرف سوچنا ہوگا کہ کیسے بہتر کیا جائے۔ شان مسعود نے بتایا کہ سارا اسکواڈ میری مرضی اور مشاورت سے سلیکٹ ہوا تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں ذہنی پختگی اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، 10 ماہ بعد سب بولرز نے ریڈ بال کرکٹ کھیلی ہے۔ انہوں…

Read More

کراچی: افراط زر کی شرح گھٹ کر 3سال کی کم ترین سطح پر آنے، شرح سود میں ممکنہ کمی جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی۔ تیزی کے سبب 46فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 8ارب 60کروڑ 42لاکھ 34ہزار 805روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 73.02 پوائنٹس کے اضافے سے 78356.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 7.67پوائنٹس کے اضافے سے 24818.86پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 85.99پوائنٹس کے…

Read More

اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دینے سے صاف انکار کردیا۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے، اس حوالے سے رواں ہفتے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت ہوگی اور ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے جب کہ اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی مالیاتی معاہدہ تیار کیا جائے گا۔

Read More

پیرس: انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ لوریل پیرس نے عالیہ بھٹ کو اپنا نیا عالمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ بھارتی اداکارہ اب اس برانڈ کے مشہور شخصیات کے گروپ میں شامل ہو گئی ہیں، جس میں ویولا ڈیوس، جین فونڈا، ایوا لونگوریا، کینڈل جینر، ایلے فیننگ، کیمیلا کابیو اور کئی دیگر شامل ہیں۔ بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ ستمبر 2024 سے فرانسیسی بیوٹی برانڈ کی کمپیئنز میں نظر آئیں گی۔ لوریل پیرس کی صدر ڈلفین ویگوئرہواس نے کہا، ’ہمیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو لوریل پیرس کے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے‘۔ عالیہ بھٹ نے اس موقع پر…

Read More

ممبئی: ملیالم فلموں کی بھارتی اداکارہ چارمیلا نے 28 فنکاروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔ ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد کئی اداکاراؤں نے ساتھی اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔ چارمیلا نے انکشاف کیا کہ 27 سال قبل انہیں ہراساں کیا گیا اور ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 1997 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران، پروڈیوسر سے ملاقات کے لیے بلایا گیا، جہاں پروڈیوسر اور اس کے ساتھیوں نے ان کے اسسٹنٹ پر حملہ کیا…

Read More

راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی کو بھی احتساب سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ…

Read More

کراچی: شہر قائد میں آج موسم مرطوب، مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے 5 درجے ذیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Read More

اسلام آباد: ملک میں یکم جولائی سے 2 ستمبر کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث 306 افراد جاں بحق ہوئے۔ این ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار کر دیے جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 101 مرد، 50 خواتین اور 155 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 114، سندھ میں 61، بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا میں 88، آزاد جموں کشمیر میں 8 اور گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔ ملک میں موسلادھار بارشوں سے 591 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسی طرح، دو ماہ کے دوران موسلادھار بارشوں سے 23ہزار416 انفرا…

Read More