Author: پاکستان ایکسپریس

امریکا نے اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کا جواز بنا کر حماس کے سرکردہ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی جس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کی ثالثی کے کردار پر سوالات کو جنم دیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے حماس کے 3 متوفی رہمناؤں اسماعیل ہنیہ، محمد دائف اور مروان عیسیٰ سمیت 6 مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی ہے۔ اس فہرست میں حماس کے موجودہ سربراہ یحییٰ سنوار، قطر میں مقیم حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ خالد مشعال اور لبنان میں مقیم حماس کے مرکزی رہنما علی براکہ…

Read More

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ مشیر اور معاونین خصوصی کی سمری پر پاؤں رکھوں، بتایا جائے کہ وزیر اور مشیر کیوں بدلے جارہے ہیں، اگر وہ کرپٹ ہیں، نااہل ہیں، تو انہیں سزا کیوں نہیں دی جا رہی؟ گورنر فیصل کنڈی نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ تو کہتےتھےکہ گورنر و سی ایم ہاؤس میں یونیورسٹیز بنائیں گے، یہ لوگ تو اب الٹا یونیورسٹیاں بیچنے لگے ہیں، لیکن جب تک میں بیٹھا ہوں تو یونیورسٹیاں نہیں بیچ سکتے۔…

Read More

غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے جہاں 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید اور  4 صحافی بھی زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر اسرائیلی عوام کا حکومت کے خلاف…

Read More

پیرس: فرانس سے براستہ چینل برطانیہ جانے والی کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار 12 پناہ گرین ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیرداخلہ گیرالڈ ڈرمینن نے کہا کہ برطانیہ جانے والی کشتی چینل کے راستے پر حادثے کا شکار ہوئی اور اس کے نتیجے میں 12 پناہ گزین ہلاک ہوگئے جبکہ لاپتا دو افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔ گیرالڈ ڈرمینن نے صورت حال کی سنگینی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قصبہ بلوگنے سر میر کے قریب جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ برطانیہ کے وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے پناہ…

Read More

انقرہ: ترکیہ نےاسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنےو الے ایک اور ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے ایم آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوسوو کی شہریت رکھنے والے ایک شخص کو اسرائیلی ایجنسی موسادکے مالیاتی نیٹ ورک کی انتظام کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لریڈون ریکسیپی نامی شخص کو 30 اگست کو ترکیہ میں موساد کے ایجنٹوں کو رقوم کی منتقلی کے الزام کے تحت حراست میں…

Read More

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے منشیات فروشی کی وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کرنے والا عادی جرائم پیشہ ملزم گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے کہا کہ گرفتار ملزم کی منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر کورنگی انڈسٹریل ایریا کی پولیس نے ایکشن لیا اور منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید…

Read More

سڈنی: آسٹریلوی سپر ماڈل ایلے میکفرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 32 ڈاکٹروں کی جانب سے کیموتھراپی کے مشورے کو مسترد کر کے چھاتی کے کینسر کا علاج کیا۔ ایلے میکفرسن نے اپنی نئی یادداشت میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے روایتی طبی علاج کو نہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔ 60 سالہ ماڈل نے لکھا کہ 53 سال کی عمر میں انہوں نے لمپیکٹومی کرائی تھی، جس میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان کے ڈاکٹر نے انہیں ماسٹیکٹومی، ریڈی ایشن، کیموتھراپی، ہارمون تھراپی اور بریسٹ…

Read More

بیجنگ: رواں سال کی بیجنگ ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں دکھائے جانے والے دو انتہائی پرکشش “انسانی روبوٹس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر انسانی روبوٹس کی فوٹیج نے ایک گرما گرم آن لائن بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا وہ حقیقی روبوٹ ہیں یا نہیں۔ رواں سال کی بیجنگ ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں سینکڑوں بین الاقوامی نمائش کنندگان اور ایک ہزار سے زیادہ خصوصی مہمان شامل ہوئے لیکن یہ تقریب ایک ایسے پہلو کے لیے وائرل ہوئی جس کا ٹیکنالوجی سے کم اور میک اپ اور کاس پلے سے زیادہ تعلق تھا۔ ایونک ہیومونائیڈ روبوٹس میں…

Read More

کیلیفورنیا: امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل تیار کیا ہے جو جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی سے ایک پائیدار ایرو جیل کی رکاوٹ حائل کرتے ہوئے عمارتوں کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ جیسے جیسے موسمیاتی تغیر ماحول کو گرم اور خشک کر رہا ہے، ساتھ ہی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کا دائرہ بڑھ رہا ہے اور یہ تواتر کے ساتھ وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں ان واقعات نے گھروں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا، زندگیاں لیں اور روزمرہ زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کیے۔ اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے سبب متعدد…

Read More

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں عادل اور چمن شامل ہیں، عادل کو ٹانگ اور چمن کو سینے میں گولی لگی ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

Read More