Author: پاکستان ایکسپریس

لاہور: پنجاب میں ٹریفک پولیس نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالان کا سلسلہ شروع کردیا اور سیف سٹی اتھارٹیز نے اس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالانز کی تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ پنجاب کی سیف سٹی اتھارٹیز کی جانب سے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالانز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خود کار نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خود ہی چالان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود…

Read More

بیجنگ: چین ایک ہائپر سونک مسافر طیارہ تیار کر رہا ہے جو کونکورڈ کے مقابلے میں چھ گنا تیز رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ “نانکیانگ نمبر 1″ کے ایک متاثر کن پروٹو ٹائپ سے پتہ چلا ہے کہ یہ طیارہ اپنی برق رفتاری کی وجہ سے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا کے کسی بھی حصے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے فوجیان صوبے کی ایک لیبارٹری میں کو سخت آزمائش کی گئی جس کا مقصد اگلی دہائی تک ایک اور امید ہے کہ ایک ہائپر سونک مسافر طیارے کا حصول ہے۔ چھوٹے پروٹو ٹائپ کا…

Read More

ریاض: سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی تدفین ریاض کے العود قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بہن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پھوپھی تھیں۔ خیال رہےکہ سعودی ایوان شاہی نےگزشتہ روز شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔…

Read More

انگلش چینل میں کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش چینل میں ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں درجنوں افراد ڈوب گئے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ایک کشتی میں کافی تعداد میں لوگ سوار تھے جو انگلش چینل کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران کشتی الٹ گئی۔ انتظامیہ کے مطابق کشتی الٹنے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آئی اور 65 کے قریب افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا جب کہ 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انتظامیہ کہنا ہےکہ ریسکیو…

Read More

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم مزید تنزلی کے ساتھ چار سال بعد بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے بھی باہر ہوگئے۔ بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے بابر اعظم کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے، آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ناقص کارکردگی کے باعث اب 712 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی چار…

Read More

لاہور: ٹیسٹ اسکواڈ اور سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز کو سخت فٹس ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین اور بعض سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو لاہور میں ہوں گے۔ فٹنس ٹیسٹ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے مشروط کیا گیا ہے اور سخت فٹنس کی وجہ سے قومی کرکٹرز پریشانی کا شکار ہیں جب کہ انہوں نے ٹیسٹ کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔ ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے معیار 60 فیصد کردیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے، فٹنس ٹیسٹ میں…

Read More

لاہور: پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی مشہور بالی وڈ گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ گانا ان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’رئیس‘ (2017) سے ہے، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ماہرہ خان نیلے پینٹ اور سفید ریشمی ٹاپ میں ملبوس، خوداعتمادی سے بھری ڈانس کرتی نظر آتی ہیں۔

Read More

لاہور: پاکستان کے معروف اداکار محب مرزا نے شادی شدہ لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپسی تعلق زہریلا ہوجائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں ہے۔ برطانوی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ کسی نہ کسی صدمے کا شکار ہوتے ہیں جس کا ان کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’جفا‘ میں ان کا کردار اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ زیادہ صدمے کا اثر ہونے پر انسان کو تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کو نبھانے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے…

Read More

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو ہم ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ادارہ سب کا ہے صرف آرمی چیف کا نہیں، پوری قوم کے لیے اہم ہے کہ ادارہ مضبوط ہو، جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ یہ خود کر کے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اداروں پر کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قوم تباہ ہوجائے گی۔…

Read More

اسلام آباد: سول جج شائستہ خان کنڈی نے شراب کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبعی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب…

Read More