Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند بنانے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی برآمد کو مانیٹر کرنے کی تجویز دے دی گئی جبکہ پھل، گوشت، مرغی، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی کو بھی سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اشیاء باہر بھجوا کر یہاں قلت کے نام پر مہنگائی کی جاتی ہے لہٰذا برآمد کرنے سے اگر وہ چیز مہنگی ہوئی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنے سے ایک سال میں مہنگائی میں کمی…
واشنگٹن: وزن کم کرنے والی دوائی ویگووی یا اومپیک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ممکنہ مضر اثرات کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے تاہم حالیہ مطالعے میں ماہرین نے اسے مسترد کردیا ہے۔ ایک نئے مطالعے نے وزن کم کرنے والی معروف ادویات سے متعلق عوامی خدشات کو مسترد کردیا ہے۔ محققین نے پایا ہے کہ ان ادویات کا استعمال کسی شخص میں ڈپریشن یا خودکشی کا خطرہ نہیں بڑھاتا۔ کلینیکل ٹرائلز کے اعداد و شمار کے تجزیے میں ماہرین نے پایا کہ سیماگلوٹائیڈ ادویات نے ذہنی صحت کے عارضے کے بغیر لوگوں میں ڈپریشن، خودکشی کے خیالات یا خودکشی کے…
کیلیفورنیا: ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایکس ٹی وی متعارف کردیا ہے۔ ٹیسلا موٹرز اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم X کو ایک مقبول ملٹی میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ایکس ٹی وی متعارف کروا دیا ہے۔ ٹیک ٹائیکون اور اسپیس ایکس کے مالک نے حال ہی میں ایکس ٹی وی کے بیٹا ورژن کو سوشل میڈیا پر پبلک کیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین X ایپ کے اندر ہی فلمیں اور لائیو مواد دیکھ سکتے ہیں۔ دوسرے میڈیا پلیئرز پر جانے کی ضرورت…
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے بعد فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے کہا کہ شاہین اور میرے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی البتہ جو ویڈیو وائرل ہوئی اور کندھے سے ہاتھ ہٹاتے دیکھا گیا وہ اسوقت درد محسوس کررہے تھے اور میں نے وہیں ہاتھ رکھ دیا تھا جس کو غلط سمجھا گیا۔ قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کیخلاف تاریخی 10 وکٹوں سے شکست…
بھارت کے مانہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں تمام کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے سال 24-2023 میں 66 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 2 ارب 18 کروڑ 95 لاکھ 53 ہزار سے زائد) ٹیکس ادا کیا جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اسی دوران 38 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کپتان سچن ٹندولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے جبکہ ساروو گنگولی نے 23 اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔…
بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ایک بار بتایا تھا کہ ان کی موت کے بعد ان کی جائیداد کی تقسیم کیسے ہوگی۔ گزشتہ کچھ ماہ سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس دوران بھارتی میڈیا پر بچن خاندان سے متعلق خبریں بھی زیرگردش رہیں جب کہ اب سوشل میڈیا پر امیتابھ کا 2011 میں دیا گیا انٹرویو زیرِ بحث ہے۔ امیتابھ بچن نے کئی سال پہلے دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے اپنی جائیداد کو اپنی بیٹی شویتا بچن نندا اور بیٹے ابھیشیک بچن کے درمیان برابر تقسیم…
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ سارہ خان کئی سُپر ہٹ ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ کے ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلادیش میں بھی بہت مقبول ہوتے ہیں۔ مداح جہاں سارہ خان کی اداکاری کے گرویدہ ہیں تو وہیں مداح اُن کے معصوم چہرے اور خوبصورت مسکراہٹ کے بھی دیوانے ہیں، اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر…
غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ایک گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والے 5 فلسطینیوں میں سے ایک صیہونی جیل میں اسیر الفتح کے کمانڈر کا بیٹا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے طوباس میں پیش آیا جب ایک گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف خطرہ بننے والے مسلح افراد کی گاڑی پر 3 میزائل داغے۔ جس میں القسام بریگیڈ کے جنگجو سوار تھے۔ دوسری جانب عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے…
اسلام آباد: سینیٹ نے اسلام آباد میں پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل منظور کرلیا، اب اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں مخصوص جگہ پر پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد میں…
غزہ: حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی مخالفت کردی۔ حماس ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی ضرورت نہیں، اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ حماس کے قبول کیے گئے امریکی منصوبے پر رضامند ہو۔ حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلاڈیلفی راہداری (غزہ، مصر بارڈر) سے فوج نہ ہٹانے کی ہٹ دھرمی سے نیتن یاہو نے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کی، اسرائیلی وزیراعظم حماس کے خلاف جارحیت کو طول دینے کے لیے مذاکرات کا استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ…