Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
بھارت میں ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے خاتون سے جنسی زیادتی کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون اپنے بیمار شوہر اور بھائی کے ساتھ ایمبولینس میں جا رہی تھی کہ ایمبولینس کے ڈرائیور نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اس دوران ڈرائیور کے ساتھی نے متاثرہ خاتون کے بھائی کو ڈرائیور کے کیبن میں یرغمال بنائے رکھا۔ بھارتی میڈیا نے خاتون کے حوالے سے الزام عائد کیا کہ ایمبولینس ڈرائیور نے ان کے شوہر کا آکسیجن بھی بند کر دیا جس…
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 30 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14 ارب…
اسلام آباد: پاکستان نے فنانسنگ کا خلا پر کرنے کیلیے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض کی درخواست کر دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض منظوری کیلیے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پرقرض لیا جائے گا، وزارت خزانہ حکام 1.75 ارب ڈالر قرض کیلیے 3 بینکوں سے قرض لینے کیلیے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں سے قرض لانگ ٹرم کیلیے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا جا سکتا ہے، دوسری جانب سعودی عرب کے ساتھ موخرادائیگیوں پر آئل فیسیلیٹی کیلیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ…
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ویڈانگ رائنا بھی شامل ہیں جو فلم میں ان کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پوسٹر میں عالیہ بھٹ کا ایک پرعزم اور طاقتور انداز دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈانگ کی گہری نظریں اور سخت ماحول ایک ڈرامائی کہانی کا اشارہ دے رہی ہیں۔ فلم کا عنوان ’جگرا‘ ہے، جس کا مطلب ہے ’دل‘ یا ’حوصلہ‘ اور یہ فلم کی شدت اور جذبات کو مزید بڑھا رہا ہے۔
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی میگا ایکشن فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوگی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی یورپ کے پس منظر میں فلمائی جائے گی اور اسے 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔ ’کنگ‘ ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی جسے سوجوئے گھوش ڈائریکٹ اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنند پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان اور سہانا خان دو مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ ابھیشیک بچن منفی کردار میں ہوں گے۔ کہانی میں شاہ رخ خان اور سہانا خان…
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید نے ذاتی فائدے کے لیے مخصوص سیاسی عناصر کے ایما پر قانونی و آئینی حدود سے تجاوز کیا۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات، داخلی سلامتی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دہشتگردوں کیخلاف 32ہزار173مختلف نوعیت کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار ہزار کے قریب آپریشن کیے گئے جن میں 90 فتنہ خوارج…
ممبئی: فارچون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سرِفہرست ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فارچون انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں شاہ رخ خان کے بعد تامل اداکار وجے کا نام موجود ہے جبکہ دبنگ اسٹار سلمان خان تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست کے مطابق شاہ رخ خان نے سال 2023-24 میں 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا، تامل فلموں کے اسٹار وجے نے 80 کروڑ روپے جبکہ سلمان خان نے 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے 71 کروڑ روپے کا…
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے قدیم قبیلے ماؤری کے بادشاہ کے 69 سال میں انتقال کرجانے کے باعث اب ان کی بیٹی ملکہ بن گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ نگا وائی کو ماؤری قبیلے کے سرداروں کی کونسل نے خوبصورت جزیرے پر ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں بطور ملکہ چُن لیا وہ قبیلے کی دوسری ملکہ ہیں۔ ماؤری قبیلے کی نئی ملکہ نگا وائی نے وائیکاٹو یونیورسٹی سے ماؤری ثقافتی علوم میں ماسٹر کیا ہے اور کئی بورڈز میں خدمات انجام دی ہیں۔ کینگی ٹنگا یا شاہی خاندان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نئے ملکہ کی…
پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد بنگلادیشی ٹیم کو وطن پہنچنے پر ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈھاکا ائیرپورٹ پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا، کھلاڑیوں کا پھولوں اور مٹھائیوں سے استقبال کیا گیا۔ بنگلادیشی ٹیم نے 2 گروپوں میں کراچی سے بنگلادیش کے راستے دبئی اور پھر دوحا کا سفر کیا تاہم آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیم کے ہمراہ وطن جانے کے بجائے برطانیہ روانہ ہوگئے۔ نجم الحسن شانتو کی کپتانی میں پاکستان کو شکست دینے والی بنگال ٹائیگرز کی اگلی سیریر بھارت…
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2503 ڈالر فی اونس ہے۔