Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
تل ابیب: صحافیوں سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مصر کی فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹانے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹائیں تو حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار اس راستے سے غزہ سے باہر نکل جائیں گے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسی راہداری سے حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ سے کہیں اور منتقل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے اور اسی راستے کو حماس اسلحہ کی اسمگلنگ…
غزہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد عالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں پولیو مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی اداروں کی توجہ کے باعث غزہ میں انسداد پولیو کی ٹیمیں ترتیب دیدی گئیں جو غزہ میں مختلف علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تھیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے بتایا کہ خان یونس میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا لیکن کئی علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطین کے محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس کے تحریر کیے گئے متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے زبردستی اقتدار میں آنے کے 34 دن بعد بنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے آئینی جمہوری آرڈر کو باہر پھینکا اور اپنے لیے قانون سازی کی۔ پرویز مشرف نے اعلیٰ عدلیہ کے ان ججز کو ہٹایا جنہوں نے غیر آئینی اقدام کی توسیع نہیں کی۔ مشرف دور میں بنائے گئے قانون کے دیباچہ میں لکھا گیا کہ نیب قانون کا مقصد…
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے 138 ویگو گاڑیاں خریدنے کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا، پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سربلند خان نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سربلند خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے سندھ کے 138 اسسٹنٹ کمشنروں کے لیے نئی ڈبل کیبن ویگو گاڑیاں خریدنے کے لیے 2 ارب روپے تک خطیر رقم کی منظوری دی ہے، موجودہ وقت میں حکومت کو شاہی اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ شاہانہ…
لاہور: شمالی چھاؤنی پولیس نے اپنے ہی بیٹے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کرنے والا درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مدثر اپنے بارہ سالہ بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کی اہلیہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے، متاثرہ بچے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے نئی گاڑیاں خریدنے سے متعلق وضاحت جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ معاملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں اسسٹنٹ کمشنرز (ACs) کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 2 ارب روپے مختص کرنے کے فیصلے پر اٹھائے گئے سوالات میں نہ صرف سیاق و سباق کا فقدان ہے بلکہ اس فیصلے کے پیچھے ضرورت اور دلیل کو بھی غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے…
پشاور: ضلعی انتظامیہ نے دودھ کا نیا نرخنامہ جاری کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اے پلس کیٹیگری کے دودھ کی قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری دودھ کی قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح اے پلس کیٹیگری کی دہی کے نرخ 260 روپے اور اے کیٹیگری دہی کے نرخ 220 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ناک میں انگلی ڈالنا ممکنہ طور پر الزائمرز بیماری سے تعلق رکھتا ہے۔ حال ہی میں امیریکن جرنل آف دی میڈیکل ساینسز میں شائع ہونے والے خط میں محققین کا کہنا ہے کہ ناک میں انگلی ڈالنا اس بیماری میں مبتلا ہونے کے اہم خطرات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ انگلیوں سے ناک میں منتقل ہونے والے جراثیم دماغ تک پہنچ کر سوزش کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ سوزش وقت کے ساتھ دماغ کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور الزائمرز بیماری کے ہونے…
6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے واضح کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یومِ دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے مبینہ طور پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں کل کی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ تاہم وزارت اطلاعات نے اُس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے کر چھٹی کی تردید کردی۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل کےحوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر 1965ء کو جب…
سول: سائنس دانوں نے ایک شکل بدلنے والا پہیہ ایجاد کیا ہے جو راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو باآسانی عبور کرسکتا ہے۔ کوریا انسٹیٹیوٹ آف مشینری اینڈ مٹیریلز (کے آئی ایم ایم) کے سائنس دانوں کا ایجاد کردہ یہ پہیہ اپنی سطح کی سختی میں کمی بیشی لا کر کام کرتے ہوئے اور کسی بھی سطح پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ادارے کے ایڈوانسڈ روبوٹکس ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈونگ اِل پارک کا کہنا تھا کہ شکل بدلنے والے پہیوں کی یہ نئی ٹیکنالوجی جو مائع قطروں کی سرفیس ٹینشن سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، روایتی مکینکی آلات…