Author: پاکستان ایکسپریس

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں سندھ حکومت کو ڈبل کیبن کی گاڑیوں کی خریداری پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے…

Read More

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 16دن رہ گئے، راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی، ہمارا جو بھی لائحہ عمل ہوا پھر شہباز شریف اس کی شکایت نہ کریں۔ گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور ممبرشپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور آئی پی پیز کا بوجھ اب عوام نہیں اٹھائیں گے، ہم قوم کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں، ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے کا سوچیے…

Read More

لندن: ایک نئے مطالعے میں پایا گیا ہے کہ بندر بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو عرفی نام دیتے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سلوک انہیں جنگلی میں مسابقتی برتری کا متحمل بناتا ہے۔ خاص طور پر مارموسیٹ بندروں میں ایک دوسرے کا نام لینے کا ایک حیران کن طریقہ ہے اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان میں اس طرح کے رویے کا پہلا ثبوت ملا ہے۔ مارموسیٹس کا تعلق جنوبی امریکا سے ہے جس کا ایک سرا برازیل سے بھی ملتا ہے۔ مارموسیٹس بندروں کی اقسام میں دنیا کے سب سے چھوٹے پریمیٹ ہیں۔…

Read More

کراچی: جمعے کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مسلسل پانچ ہفتوں سے اضافے کے رحجان، برآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر 16 تا 19فیصد کے اضافے اور فنانشل گیپ کو پورا کرنے کے لیے غیرملکی بینک کی ایک ارب ڈالر کا کمرشل لون دینے پر آمادگی جیسی مثبت اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیشقدمی برقرار رہی۔ خام تیل کی…

Read More

ملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھےہفتے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار رہی۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کی کمی آئی جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی سطح 14.07 فیصد پر آ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی اور 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک…

Read More

کراچی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اور جس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام ملے گا بلکہ بروقت بین الاقوامی ادائیگیوں میں مدد ملے گی جس کے مثبت اثرات جلد معیشت پر بھی اثر انداز ہوں گے۔ اس بات کا اظہار جہانگیر صدیقی گلوبل کی جانب سے اس حوالے سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جے ایس گلوبل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی ہوئی…

Read More

حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے پیرنٹنگ کے ایک ایونٹ کے دوران، انوشکا شرما نے اعتراف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر، مشہور کرکٹر ویرات کوہلی، ‘کامل والدین’ ہونے سے بہت دور ہیں۔ اداکارہ نےکہا،”بچوں کے لیےکامل والدین بننے کا بہت دباؤ ہوتا ہے”اور اعتراف کیا، "ہم کامل والدین نہیں ہیں، ہم بھی شکایت کرتے ہیں، اور یہ بات بچوں کے سامنے قبول کرنا ضروری ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ ہم بھی غلطیاں کرتے ہیں۔” انوشکا شرما نےوالدین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے مثال بن کر زندگی گزاریں تاکہ بچے اپنے…

Read More

برطانیہ: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ کے ذریعے بطورِ پروڈیوسر ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔ سو کم اور اے 24 کی ہدایتکاری میں بننے والی دستاویزی فلم کے ٹریلر میں کورین خاتون کو غوطہ خوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی دکھائی گئی ہے جو خوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیر سمندر کی تہہ…

Read More

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابراعظم کا کپتانی نہ کرنا ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کی جانب اشارہ ہے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے لیے بابر اعظم کی جگہ نیا وائٹ بال کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر گفتگو…

Read More

لاہور: پیرس میں جاری پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا جب کہ ازبکستان کے ایتھلیٹ نے چھپن اعشاریہ صفر تین میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل پایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے حیدرعلی نے آخری کوشش میں باون اعشاریہ چون میٹر دور ڈسکس پھینکی تھی، پہلی تھرو ان کی باون عشاریہ اٹھآئیس میٹر رہی تھی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں کوشش فاؤل قرار دی گئی۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے ایف سینتیس کیٹگری کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں یہ میڈل اپنےنام کیا ہے۔ حیدر علی نے ٹوکیو گیمز میں ڈسکس تھرو…

Read More