Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
لندن: ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلی آنکھوں والے تمام افراد ایک یورپی شخص کی نسل سے ہیں جو 6000 سے 10000 سال قبل زندہ تھا۔ شروع شروع میں انسانوں میں صرف بھوری آنکھیں تھیں جب تک کہ ایک مخصوص تبدیلی نے اس میں ہمیشہ کیلئے ردو بدل کو جنم نہیں دیا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ تبدیلی ایک جین ہے جسے HERC2 کہا جاتا ہے اور یہ OCA2 کو بند کر دیتا ہے، OCA2 وہ جین ہے جو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ ہم کتنا بھورا رنگ پیدا کرتے ہیں۔…
ذرائع کےمطابق فیصل آباد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نے شاہین شاہ آفریدی، امام،حارث سمیت 10 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے جس میں صبح کے سیشن میں 2 کلو میٹر رننگ، کریز پر رننگ سمیت مختلف جسمانی مشقوں میں کھلاڑیوں کی پھرتی، مہارت اور دل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ کپتان شان مسعود اور بابر اعظم سمیت دوسرے کرکٹرز کے فٹنس 9 ستمبر کو متوقع ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ پر سینٹرل کانٹریکٹ فہرست کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں…
ممبئی: بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر، ریپر و گلوکار یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مذہبی بزرگوں اور صوفیوں سے اسلام کے بارے میں علم حاصل کیا تھا۔ حال ہی میں یویو ہنی سنگھ نے بھارتی صحافی کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے اپنی اسلامی تعلیمات کے بارے میں کُھل کر بات چیت کی۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ میں سال 2007 میں پنجاب کے شہر موہالی منتقل ہوا تھا، میں اُس وقت مقبول نہیں تھا، صرف ایک عام سا میوزک پروڈیوسر تھا جسے کوئی بھی نہیں جانتا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ موہالی آنے کے بعد…
نئی دہلی: بھارت کے اولمپک ریسلرز ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا نے سیاست میں قدم رکھا اور اپوزیشن جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریسلر ونیشن پھوگٹ اور بجرنگ پونیا نے ریسلنگ کے سربراہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے حوالے سے احتجاج کے ایک سال بعد جمعے کو کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ہریانہ میں صوبائی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل بھارت کے دونوں اولمپک ریسلرز نے سیاست میں داخل ہونے کا اعلان کیا، ان کی ریاست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلسل…
اسرائیل فوج کے غزہ میں اسکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ اور اور وسطی غزہ میں حملوں کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہےکہ شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں 8 پناہ گزین اور نصیرت کیمپ پر حملے میں 5 پناہ گزین جان سے گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز بھی غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔ علاوہ ازیں امریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس چیفس کا کہنا…
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے غزہ جنگ بندی کے ساتھ، جنوری میں نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امکان ہے۔ ہیٹی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ جنوری سے قبل اگر غزہ میں جنگ بندی ہو جاتی ہے تو سعودی عرب کے اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر آنے کا ایک موقع ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر غزہ جنگ بندی ہو جاتی ہے تو امکان ہے کہ جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے۔…
اسلام آباد: پی آئی اے کی خریداری کے خواہشمندوں نے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی بڑی شرائط ماننے سے انکار کردیا۔ بولی دہندگان پی آئی اے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، فلیٹ سائز میں اضافے اور مخصوص روٹس پر آپریشنز جاری رکھنے پر آمادہ نہیں ہیں، ذرائع کے مطابق ممکنہ خریداروں نے فروخت سے حاصل ہونے والی پوری رقم حکومت کو دینے کے بجائے دوبارہ ایئرلائن میں سرمایہ کاری کیلیے رکھنے کی تجویز دی ہے، جبکہ بڈرز ان ملازمین کیلیے نئے اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے چاہتے ہیں، جن کو وہ نوکری پر رکھنے کا فیصلہ کریں…
پاکسان کے سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر اندازہ یا تخمینہ ہو سکتی ہے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ پاکستان میں سمندر سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، دریافت ہونے والے ذخیرے کے بارے میں کہا جا رہا ہے ہے کہ دنیا کا چوتھا بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ ہے جو تین سال کے سروے کے بعد سامنے آیا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش…
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں نے 6 ستمبر کو علی الصبح مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی خود کش بمبار مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ…


