Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
کراچی: ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ کے تحت ایک مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائیگا جو کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے دے گا۔ ہفتے کو وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان میں میڈیا ٹاک اور تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم نے کے فور کے لیے مجموعی طور پر 50 ارب روپے، کراچی کے انفرااسٹرکچر کے لیے 15 ارب روپے، حیدرآباد کی ترقی کے لیے…
لوزان: ایک نئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ رات کے وقت زیادہ روشنی متاثرہ شخص میں الزائمر کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ محققین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ رات کے وقت زیادہ روشنی والے علاقوں میں رہتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر درمیانی عمر کے لوگوں میں۔ محققین نے جریدے ’فرنٹیئرز ان نیورو سائنس‘ میں رپورٹ کیا کہ رات کے وقت زیادہ روشنی 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں الزائمر کی بیماری سے زیادہ مضبوطی سے منسلک ہے جیسے کہ شراب نوشی، گردے…
پنسلوانیا: ماہرین کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق جین تھراپی بچوں اور بڑوں کی بصارت کو بحال کر سکتی ہے جن میں Leber congenital amaurosis (ایل سی اے) نامی نایاب موروثی حالت کی وجہ سے بینائی چلی جاتی ہے۔ یہ بیماری GUCY2D جین میں تغیرات کی وجہ سے ہوتی ہے جو بصارت والے پروٹین بنانے کے لیے اہم ہے۔ ایل سی اے والے لوگ عام طور پر ابتدائی بچپن میں اپنی بینائی کھو دیتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں صرف 100,000 سے کم لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم پنسلوانیا یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم…
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 2497 ڈالر فی اونس ہے۔
کراچی: سندھ حکومت نے خیرپور میں کھجور کی پراسیسنگ اور پیداوار بڑھانے کے لیے 100 ملین روپےمختص کردے اور کھجور و دیگر کاروبار سے وابستہ خواتین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیرزراعت محمد بخش مہر نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے کوٹ ڈیجی میں قائم ریسرچ سینٹر کو مزید فعال کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ خشک کھجور بھارت، متحدہ عرب امارات اوربنگلادیش برآمد کرتا ہے۔ پاکستان کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کھجور کی فصل کی بحالی…
لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کر لی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی پراجیکٹ کے معائنے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک ایک فلور مکمل ہوگا، پویلین اسٹیل کا ہو گا اور 31 دسمبر تک مین بلڈنگ کھڑی ہو گی، 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہوگا اس کو…
پیرس: دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی 400 میٹر دوڑ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ 25 سالہ ووڈ ہال کی اہلیہ تارا ڈیوس ووڈ نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ پیرا لمپکس میں تین مرتبہ کے میڈلسٹ ووڈ ہال نے مقررہ فاصلہ 46.32 سیکنڈز میں طے کرکے جیت کو گلے لگایا۔ ووڈ ہال نے کہا کہ وہ بہت مسرور ہیں کہ ہمارے گھر دو گولڈ میڈلز جائیں گے، ووڈ ہال 4 بائی 100 میٹرریلے ریس میں برانز میڈل جیتنے والی امریکی ٹیم کا …
اقوام متحدہ نے فلسطین میں حالات کو تباہی سے بھی بدتر قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچ سکی ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق فلسطین میں حالات تباہی سے بدتر ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایمرجنسی پولیو ویکسی نیشن کیمپین سے جڑی میڈیکل ٹیموں…
تل ابيب: سابق اسرائیلی فوجی افسر نے حماس کے ہاتھوں اسرائیل کو پہنچنے والے نقصان پر کہا ہے کہ درحقیقت حماس نہیں اسرائیل تباہ ہورہا ہے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز میں شائع مضمون میں میجر جنرل (ر) یزہاک برک نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، غزہ جنگ پر کئی پہلوؤں سے پردہ اٹھایا۔ ریٹائرڈ میجر جنرل یتزاک برک نے کہا کہ اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ رہا ہے، غزہ میں موجودہ حکمت عملی اسرائیل کو فتح کے بجائے ممکنہ تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ اسرائیلی فوج اور ملک کے وسیع تر استحکام کو شدید…
راولپنڈی: سپریم کورٹ سے نیب ترامیم بحالی کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے مقدمات سے ریلیف لینے کا فیصلہ کر لیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد مقدمات سے ریلیف لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وکلا کے ذریعے نیب کورٹ میں بریت کی پہلی درخواست دائر کر دی۔ وکلائے صفائی نے کہا کہ اس ریفرنس میں بشری بی بی کی درخواست بریت پہلے ہی دائر ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواست…