Author: پاکستان ایکسپریس

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز پہلے نصیرت مہاجرکیمپ میں پناہ گزینوں پربمباری کی جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو العودہ اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بھی بمباری کردی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 23 سے زائد افراد شہید ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق منگل کی صبح بھی اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور بیت حنون میں گھر وں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہیدہوگئے۔ گزشتہ سال…

Read More

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد (باؤنڈری) نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے۔ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے حالیہ ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کامیابی اور اداکاروں پر بات کی۔ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈرامے کو بھارت میں بھی بہت دیکھا اور پسند کیا گیا ہمارے بچے تو وہاں ہٹ ہوچکے ہیں، اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد نہ ہوتی یہ جھگڑے نہ ہوتے تو آج ہمارے نواجون اداکار بھارت…

Read More

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اب بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کے لیے بورڈ میٹنگ پر رائے شماری ضروری ہوگی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی جمعہ کو بھیجی گئی ای میل پر پی سی بی کے جواب کا منتظر ہے ، آئی…

Read More

اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد کی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات ہوئی جس میں آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس پالیسی اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا کے استعمال پر بھی بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا…

Read More

شمالی وزیر رستان کے مقام سپن وام میں سکیورٹی فورسز نےخوارجیوں کے ایک گروہ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 کارروائیاں کیں اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خوارج مارےگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی دراندازی…

Read More

لاہور: پنجاب کے چار اضلاع میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا جس کے مطابق لاہور فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔ چاروں ڈویژنز میں آوٹ ڈور فیسٹیولز، کنسرٹس پر بھی پابندی لگادی گئی۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ تمام شاپنگ مالز، دوکانیں، ریسٹورینٹس جلدی بند کیے جائیں گے، ریسٹورینٹس کی آوٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ فارمیسز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز اور بیکریوں کو اس پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اپنے گروسری کے شعبے…

Read More

لاہور: لاکھوں روپے نقد اور ڈائمنڈ انگوٹھی سمیت قیمتی اشیا چرانے والا ملزم گھر کا ڈرائیور ہی نکلا۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم نبیل مرتضٰی کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ملزم نبیل مرتضٰی سے ایک عدد سونےکی انگوٹھی، ایک عدد ڈائمنڈ انگوٹھی مالیتی8لاکھ اور3لاکھ50ہزار روپے نقدی برآمد کر لیے ہیں۔ ملزم مدعی مقدمہ کے گھر ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس…

Read More

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بازارِ حصص میں 463 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 93755 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ مزید بڑھا اور پی ایس ایکس میں 729 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 94 ہزار کی سطح عبور ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے ابتدائی مؤقف میں 1996 اور 2003 ورلڈ کپ کی مثال پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1996 میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کیا تھا جبکہ 2003 میں نیوزی لینڈ نے کینیا اور انگلینڈ نے زمبابوے میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ آئی سی سی نے انکار…

Read More

اسرائیل فورسز کے غزہ میں دو روز کے دوران حملوں میں 85 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ، لبنان اور شام میں حملے کیے جہاں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر پیر کے روز کیے جانے والے حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بھی غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جہاں اتوار کو 49 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ دو روز کے دوران اب تک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 85 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شمالی…

Read More