Author: پاکستان ایکسپریس

قومی ٹیم کے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کیلئے کپتانوں کی تبدیلی کی باز گشت تیز ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام بشمول وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی، ہائی پرفارمنس سینٹرز کے سربراہان، سینئر کرکٹرز، بورڈ آفیشلز اور بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ڈائریکٹرز اہم میٹنگ کا حصہ ہوگے جس کی قیادت چیئرمین محسن نقوی کریں گے۔ یہ میٹنگ حالیہ کوچنگ اور قیادت کے جائزوں کے تناظر میں ہوئی ہے۔ گیری کرسٹن جولائی میں پی سی بی کو تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کے بعد…

Read More

بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکار جوڑے کی جانب سے فوٹو وینڈی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بیٹی کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق رنویر اور دیپیکا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 8 ستمبر یعنی اتوار کی صبح ہوئی۔

Read More

کراچی: مہنگائی میں مسلسل کمی کے رجحان کے پیش نظر قوی امکان ہے کہ جمعرات 12ستمبر کو ہونے والی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں اسٹیٹ بینک اپنے کلیدی پالیسی ریٹ ( شرح سود) میں 1 سے 1.5 فیصد تک کمی کرے گا۔ واضح رہے کہ مہنگائی کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں بڑی کمی کی گنجائش پیدا ہوچکی ہے، اسماعیل اقبال سیکیورٹیز میں ریسرچ ہیڈ سعد حنیف نے اس حوالے سے بتایا کہ اسٹیٹ بینک محتاط رویہ برقرار رکھے گا، آئی ایم ایف پروگرام کے تناظر میں سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھتے ہوئے شرح سود میں یکمشت بڑی…

Read More

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانیہ میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ اسرائیلی حملوں کے گیارہ ماہ مکمل ہونے پر لندن میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا۔ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زائد…

Read More

تل ابیب: اردن اور مغربی کنارے کے درمیان ایلنبی پل کراسنگ پر کنگ حسین راہداری پر ایک ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کرکے 3 اسرائیلی محافظوں کو ہلاک کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن سے ایک ٹرک راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا تھا۔ ڈرائیور نے ٹرمینل پر کام کرنے والے اسرائیلی باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ان سب کی عمریں 50 سے 61 کے درمیان تھیں۔ ٹرمینل پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں…

Read More

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کی اس خلاف ورزی پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا طے شدہ وقت سے زائد وقت تک جلسہ جاری ہے، جس پر انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ ڈی سی اسلام آباد نے این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر جاری نوٹیفکیشن میں این او سی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ اور پولیس افسران کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے…

Read More

قلات: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب کو کارروائی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور مؤثر کارروائی کی، اس دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے جنونی مداح نے انوکھا کام کرکے اداکار سے اپنی محبت کی مثال قائم کردی۔ جانداری اداکاری کی بدولت دُنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے لاکھوں مداح ہیں جو اداکار کی محبت میں انوکھے کارنامے سرانجام دیتے نظر آتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح کبھی اُن کا روپ دھار لیتے ہیں تو کبھی اُن کے برسوں پُرانے پوسٹرز اپنے پاس محفوظ کرلیتے ہیں۔ اب بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر شاہ رخ خان کے جنونی مداح کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُسے کنگ خان…

Read More

بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان تصدیق کی ہےکہ ان کی شوٹنگ کے دوران دو پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’سکندر‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس دوران وہ پسلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ دوسری جانب بگ باس 18 کے حوالے سے افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ سلمان خان اب کی بار بگ باس کی میزبانی نہیں کریں گے تاہم اب ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کیوں کہ سلمان نے بگ باس کے نئے سیزن کی میزبانی کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

Read More

موبائل فون کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جبکہ مسلح ملزمان نے ٹیم پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے اسمگل شدہ موبائل فون کی اطلاع پر قائد آباد موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی لیکن مسلح ملزمان نے ایف آئی اے اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ضلع ملیر کا پولیس اہلکار عبدالرحمن زخمی جبکہ آئی فون کی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم فرار ہوگیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ قائد…

Read More