Author: پاکستان ایکسپریس

ایشین چیمپیئنز ہاکی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ چین کے شہر ہولینبیور میں دوسرے کوارٹر کی شروعات میں کوریا کی جانب سے جنگوان نے گول اسکور کرکے کورین ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی۔ بعدازاں کھیل کے آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں حنان شاہد نے لگاتار دو فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کو سبقت دلائی۔ کوریا کے سونگیان نے آخری وقت میں گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔ پاکستان اور کوریا کا میچ سنسنی خیز انداز میں برابری پر ختم ہوا،…

Read More

لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے 3 سونے سمیت 11 میڈلز جیت لیے۔ پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔ برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں کھیلی گئی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز چھاگئے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 4 سلور اور 4 کانسی کے تمغے جیتے۔ گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل ہیں، ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے کئی انعامات اپنے نام…

Read More

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ہے جس میں ایک بار پھر پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا جس میں بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا۔ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہو چکا ہے، آج 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے جب کہ 13 ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل…

Read More

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2490ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے 260400روپے کی سطح پر آگئی اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے 223251روپے کی سطح پر آگئی۔ ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10…

Read More

معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے پاکستان آنے سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیا جو سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو ہے۔ کچھ روز قبل بھارتی صحافی شہریار فریدون نے فیروز خان اور ان کی بہن حمائمہ ملک کا آن لائن انٹرویو کیا جس میں دونوں بہن بھائی سے دلچسپ سوالات کیے گئے۔ دوران انٹرویو جب صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟ ساتھ ہی صحافی نے 2 فرضی آپشنز بھی دیے کہ ان کو ائیر پورٹ سے برقع پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے…

Read More

لاہور: پاکستانی فوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی اور اُن کے شوہر خبیب قریشی نے چوتھی شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ حال ہی میں صنم ماروی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُنہوں نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے اور اس بار وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہیں۔ گلوکارہ کے اس انکشاف کے بعد مداح سمیت کئی نیوز آؤٹ لیٹس اس کشمکش کا شکار ہوگئے تھے کہ صنم ماروی نے تیسری شادی کی یا پھر چوتھی؟ کیونکہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دوسرے شوہر سے خلع کے بعد، صنم ماروی نے…

Read More

غزہ: 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور مشرق وسطیٰ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا ہے مگر غزہ کے 6 لاکھ سے زائد طلبہ تعلیم سے محروم ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ماہ ستمبر میں ہوتا ہے جو اگلے سال جون تک جاری رہتا ہے مگر جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ کے رہائشی 6 لاکھ سے زائد طالب علم پچھلے ایک سال سے اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں سے دور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے…

Read More

غزہ: جبالیا میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبدالحیی مرسی اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔ شہری دفاع کے ترجمان نے اسرائیلی حملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق صیہونی افواج کے حملوں میں اب تک شہری دفاع کے 83 اہلکار شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی۔ سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں؟ اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کو میرے سامنے لے آئیں، ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں وزیر قانون اعظم…

Read More

کیلیفورنیا: اسپیس ایکس نے دو سالوں میں مریخ پر بغیر عملے کے پہلے خلائی جہاز کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیس ایکس دو سالوں میں مریخ پر بغیر عملے اپنے پہلے خلائی جہاز کو لانچ کرے گا جو کمپنی کے بین سیاروں کے سفر سے متعلق عزائم میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لانچ اگلی ارتھ-مارس ٹرانسفر ونڈو کے طور پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان ابتدائی مشنوں کا بنیادی ہدف مریخ پر لینڈنگ کی صلاحیت کی جانچ کرنا ہے۔…

Read More