Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر مدد علی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نواب شاہ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک پر اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے شالیمار ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر مدد علی کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مدد علی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مدد علی نے اپنی ذمہ داریوں کو خلوص نیت سے نبھایا، ہم سب…

Read More

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی گئی جس کے دوران کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ کنٹینر میں موجود مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی لینے پر 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی مجموعی طور پر 80 تھیلوں میں سے ہر…

Read More

سائنس دانوں نے مغربی چین میں ایک گلیشیئر کے اندر چھپے 1700 سے زائد قدیم وائرس دریافت کرلیے۔ان وائرسز میں سے زیادہ تر کا مشاہدہ پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ ان وائرسز کی دریافت یہ خدشات ظاہر کر ہی ہے کہ جیسے جیسے دنیا گرم ہو رہی ہے اور گلیشیئرز پگھل رہےہیں، ان میں پوشیدہ نامعلوم جراثیم افشا ہو کر ایک اور مہلک وباء جنم دے سکتے ہیں۔ محققین نے یہ وائرسز وسطی، جنوبی اور مشرقی ایشیا کے انٹرسیکشن پر واقع تبتی سطح مرتفع پر گلیا گلیشیئر سے نکالی گئی 1000 فٹ چوڑی برف کے کور میں دریافت کی۔ یہ…

Read More

اسلام آباد: رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرض مزید 100 ارب روپے بڑھے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور سیکٹرکے گردشی قرض کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا جس کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 سو ارب روپے سے بڑھ چکا ہے اور جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 25 سو 50 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرض 25 سو ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا…

Read More

ممبئی: بھارتی خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ نے مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ اے این آئی کا الزام ہے کہ ویب سیریز ’قندھار ہائی جیک‘ میں ان کی ویڈیوز اجازت کے بغیر استعمال کی گئیں۔ خبر رساں ایجنسی نے نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا کہ ان چار اقساط کو ہٹایا جائے جن میں ان کا مواد شامل ہے۔ اے این آئی کے قانونی مشیر نے کہا کہ نیٹ فلکس نے ان کی ’کاپی رائٹ فوٹیجز‘ اور ’ٹریڈ مارک‘ کو استعمال کیا۔ اس سے قبل بھی ویب سیریز میں ہائی جیکرز کے لیے بھولا اور شنکر…

Read More

لاہور: پاکستانی اداکارہ ثنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں اور ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے اور انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ثنا نے الزام عائد کیا کہ انہیں سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں ہیں اور وہ قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ 2022 میں اداکارہ نے شوہر…

Read More

لاہور: زمبابوے کے شہر ہرارے میں 21 ستمبر سے شیڈول زم ایفرو لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا کیونکہ پی سی بی قومی کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکاری ہے۔ ذرائع کے مطابق زم ایفرو لیگ کے لیے پانچ پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب ہوا ہے جس میں شاہ نواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان، شرجیل خان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی اس وقت فیصل آباد میں ہونے والے پی سی بی چیمپیئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا حصہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ…

Read More

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ 22 اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اعظم سواتی صبح 7 بجے میرے پاس آئے اور کہا اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا ہے اور درخواست کی ہے کہ ملک کی خاطر جلسہ ملتوی کریں،اعظم سواتی نے پیغام دیا تھا کہ ایک جانب کرکٹ میچ دوسری جانب مذہبی جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج ہے ملک میں انتشار…

Read More

راولپنڈی: شادی کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم سراج نے میری بیٹی کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے میری بیٹی کو بلیک میل کیا اور دھمکیاں دیں۔ متاثرہ لڑکی والدہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اس سے قبل ملزم ہارون بھی شادی کا جھانسا دے کر بیٹی سے زیادتی کرتا رہا۔ مندرہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی…

Read More

اسلام آباد کے علاقے ایف الیون 2 میں زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اورایک مرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون ٹو میں واقع الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور ایک مرد نے ڈانس پارٹی کی۔ پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب نوشی سے آدمی اورخاتون کی موت واقع ہو گئی۔ نادیہ نامی خاتون نے الصفاء ہائٹس کے اسٹاف کو واقعے کی اطلاع دی۔ تھانہ شالیمار پولیس نے نادیہ کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت زابت ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون…

Read More