Author: پاکستان ایکسپریس

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے بڑھی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1114 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

کراچی: سندھ کےزرعی سائنس دانوں نے مختلف زرعی اجناس کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کرلی، صوبائی حکومت نے نئی اقسام کی کاشت کی منظوری دے دی۔ وزیر زراعت اور بیورو آف سپلائی سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت سندھ سیڈ کونسل کا 36 واں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات، نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت کے لیے منظوری دی گئی۔ اجلاس میں زرعی اجناس کی نئی اقسام میں کپاس کی کرس 644، کرس 674، کرس 682، نیا بی ٹی 2021 اور میاں ریشم نان بی ٹی کی منظوری دی گئی، گندم کی…

Read More

اسٹار وارز کے ڈارتھ ویڈر اور لائن کنگ کے مفاسا کو آواز دینے والے معروف اداکار جیمز ارل جونز گزشتہ روز 93 سال کی عمر میں چل بسے۔ جیمز ارل جونز نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ بے شمار ہالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میں روٹس، کمنگ ٹو امریکا، دا ہنٹ فار ریڈ آکٹوبر جیسی فلمیں شامل ہیں، تاہم انہیں اسٹیج سے خصوصی دلچسپی رہے۔ جیمز ارل جونز کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ایک آسکر ، ایک گریمی، 3 ایمی اور 3 ٹونی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جیمز ارل جونز…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار چنکی پانڈے نے 43 سال بعد آخر کار ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا، جس کی خوشخبری انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ چنکی پانڈے نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کار میں بیٹھے اسٹیئرنگ وہیل کو دونوں ہاتھوں سے پکڑے مسکرا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کا ایک افسر بھی موجود ہے۔ اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’43 سال بعد دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا، اور آپ یقین نہیں کریں گے، میں پاس ہوگیا۔ شکریہ RTO ممبئی۔‘ یاد رہے کہ چنکی پانڈے جلد ہی اپنی نئی فلم…

Read More

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیملی باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیلات سامنے لانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے ایڈووکیٹ فیصل وحید نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر، ٹیم۔ مینجر، ہیڈ کوچ اور کپتان بابر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار پاکستان کا شہری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی 20 میں کارکردگی مایوس کن رہی، پاکستانی ٹیم، کرکٹ میں نئی آنے والے امریکن ٹیم سے ہار گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں…

Read More

ماسکو: یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت دیگر علاقوں پر 100 سے زائد ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے رات گئے روس کے مختلف شہروں پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس میں سے روس نے 144 ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون طیاروں میں سے 20 ماسکو کی فضا میں بھی داخل ہوئے جنہیں ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا مگر اس دوران ایک ناکام بنائے گئے ڈرون کی باقیات ایک عمارت سے ٹکرانے کے باعث ایک خاتون…

Read More

تل ابیب: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو تاریخ کی بدترین صورت حال قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میڈیا کو انٹرویو میں اس تاثر کی نفی کہ کہ اقوامِ متحدہ مستقبل میں غزہ کا انتظام سنبھال لے گی یا وہاں امن مشن تعینات کرے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امن کا خطرہ بننے والے مسئلے کا دو ریاستی حل ہی واحد اور قابلِ…

Read More

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کل رات اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا، ایک صوبے کے وزیراعلی کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں، خیبر پختون خوا کے وزیراعلی کے ساتھ ایسا کر کے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ علی امین…

Read More

لاہور داتا دربار سے اغواء ہونے والی لڑکی کو پڈعیدن سے بازیاب کروا لیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق لاہور داتا بار سے اغوا ہونے والی لڑکی پڈعیدن تھانہ پہنچ گئی ہے ، لڑکی ماموں سے ناراض ہو کر داتا دربار پر پہنچی جہاں سے ایک خاتون بیٹی بنا کر رکھوں گی کا جھانسہ دے کر پڈعیدن لیکر آگئی ۔ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پڈعیدن لاکر میرا زبردستی نکاح کرادیا،میں ابھی اپنے گھر لاہور جانا چاہتی ہوں،میری عمر 14 سال ہے ، پڈعیدن کے گاوں میں عدنان نامی لڑکے سے زبردستی نکاح کروایاگیا۔دوماہ سے گھر میں قید…

Read More

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔ انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا کہ اتوار 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔…

Read More