Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پی ٹی اے نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاہم پی ٹی اے نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاوٴسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباروں سے درخواست کی ہے کہ زیر استعمال وی پی این کو رجسٹر کرائیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کی…

Read More

ایک انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) کی طرف سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں اس موقع پر آئی پی پی مالک شہریار چشتی کا کہنا تھا کہ قیمت اس لیےکم کر رہےہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا، ملک میں بجلی کی صورتحال خراب تر ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔ شہریار چشتی کا کہنا تھا کہ وسیع قومی…

Read More

اسلام آباد: پاکستان 12 ستمبر کو ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء کا 23واں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا موجودہ چیئر ہے۔ ایس سی او وزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی اور رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔ وزارت تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس…

Read More

بالی وڈ ماڈل و اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ بتایا جارہا ہے کہ جس وقت انیل اروڑا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں، دوسری…

Read More

کراچی: نامور ٹی وی میزبان اور اداکارہ مایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی کے فوراً بعد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے چار سال تک اس رشتے کو نبھایا۔ ایک تازہ پوڈکاسٹ میں مایا خان نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کی غلطیوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان غلطیوں نے انہیں مضبوط بنایا۔ مایا خان نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد انہیں شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ شوہر کی جانب سے تشدد اور دیگر مسائل تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر…

Read More

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے نوائیڈا اسٹیڈیم کے حوالے سے حیران کن یو ٹرن لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے بہتر تعلقات کے لیے یو ٹرن لیا ہے۔ افغان بورڈ کے ایک آفیشل نے نوائیڈا کے وینیو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب افغان کرکٹ بورڈ کے وینیو کے حوالے سے 2 متضاد بیانات سامنے آئے ہیں جس میں مستقبل میں نوائیڈا کے انتخاب کو مسترد کرنے کو غلط قرار دیا اور بھارتی بورڈ کے 2 وینیوز کے انکار کے الزامات بھی واپس لے لیے۔ بھارت بورڈ کے ساتھ…

Read More

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کےدوران گر کر تباہ ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں پیش آیا جس میں 2 فوجی ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک یو ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میڈیکل ٹیم کے ہمراہ غزہ سے ایک زخمی فوجی کے انخلا کے لیے گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوجی کیمپ میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر زیادہ…

Read More

تل ابیب: اسرائیل نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حماس تمام 101 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردے اور آئندہ ہتھیار اُٹھانے سمیت شدت پسندی سے دستبرداری کی یقین دہانی کرائیں تو یحییٰ السنوار سمیت اہم رہنماؤں کو محفوظ راستہ دینے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے یرغمالی اور لاپتا افراد سے متعلق اسرائیلی چیف رابطہ کار گال ہیرش نے انٹرویو میں کیا۔ گال ہیرش نے غزہ جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کے نزدیک غزہ میں جنگ بندی کا بھی یہی سب سے بہتر آپشن ہے…

Read More

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتار یوں کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے مذکورہ تحقیقات کی رپورٹ 7روز میں طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔…

Read More

واشنگٹن ڈی سی: رواں ہفتے کے آخر میں ناظرین کو سورج کی روشنی سے چلنے والا ایک جدید خلائی جہاز کو خلاء میں تیرتے ہوئے دیکھنے کا ایک شاندار نظارہ ملے گا۔ ناسا کے انجینئرز ایڈوانسڈ کمپوزٹ سولر سیل سسٹم ٹیکنالوجی کی آزمائش کر رہے ہیں جس کا مقصد مستقبل کے خلائی مشنز کی لاگت کو کم کرنے کے طریقوں کی تلاش ہے۔ اس مقصد میں ایندھن کے استعمال میں کٹوتی بھی شامل ہے۔ جس طرح ایک بادبانی کشتی کو ہوا کے ذریعے دھکیلا جاتا ہے ، اسی طرح اے سی ایس 3 سیل سورج کی روشنی کے دباؤ پر منحصر ہے۔جیسے ہی روشنی…

Read More