Author: پاکستان ایکسپریس

نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو 6 ماہ بعد رہائی قید سے رہائی ملنے کی امید ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود…

Read More

تل ابیب: اسرائیل کے شہر رملہ میں ایک بڑے اسٹور اور رہائشی عمارت کے درمیان کھڑی کار میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 8 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کار میں بھاری مقدار میں بارودی مواد بھرا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ کار میں کوئی شخص موجود نہ تھا اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ یہ کار کس کی تھی۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے راہگیر تھے جو کار کے قریب سے گزر رہے تھے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل…

Read More

کراچی: سابق کرکٹر باسط علی نے شعیب ملک کو چیمپئنز کپ کے لیے اسٹالینز ٹیم کا مینٹور بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق بلے باز اور کوچ سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے والے باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ثبوت چاہیے تو میں دیدوں گا۔ باسط علی نے کہا کہ جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے اور جنھوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ…

Read More

آئین کے آرٹیکل 179 کے مطابق سپریم کورٹ کا جج 65 سال کی عمر تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا، ماسوائے اس کے کہ وہ جلد استعفیٰ دے یا آئین کے مطابق عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ آئین کے آرٹیکل 195 کے مطابق ہائیکورٹ کا جج 62 سال کی عمر تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا، الا یہ کہ وہ جلد استعفیٰ دے یا آئین کے مطابق عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ حکومت سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 68 کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ہائیکورٹ کے ججز کے معاملے میں ریٹائرمنٹ کی…

Read More

سائنس دانوں نے زمین کے گرد ایک ناقابلِ دید اور کمزور انرجی فیلڈ بالآخر دریافت کرلی۔ 60 برس سے زائد عرصہ قبل بطور خیال پیش کی جانے ولی یہ برقی فیلڈ ایم بائی پولر فیلڈ کے نام سے جانی جاتی ہے اور اس کی دریافت ہماری دنیا برتاؤ اور ارتقاء کے متعلق نظریے کو بدل دے گی۔ ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر کے ماہرِ فلکیات گلِین کولِنسن کے مطابق ایٹماسفیئر کے حامل کسی بھی سیارے میں ایم بائی پولر فیلڈ ہونی چاہیے۔ اب جب اس کی پیمائش کر لی گئی ہے، ہم یہ سمجھنا شروع کرسکتے ہیں کہ وقت…

Read More

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کا عالمی سطح پر کامیاب ’دل-لومیناٹی‘ ٹور اب بھارت پہنچ چکا ہے، جہاں مداحوں میں بے حد جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ہونے والے شوز کے ٹکٹ صرف دو منٹ میں فروخت ہوگئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دلجیت کے کنسرٹس کا کتنا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ جمعرات کو ٹکٹ فروخت کے آغاز پر گولڈ کیٹیگری (فیز 3) کے ٹکٹ 12,999 روپے جبکہ فین پِٹ کے ٹکٹ 19,999 روپے میں دستیاب تھے، جو فوراً ہی بک ہوگئے۔ دیگر شہروں میں سب سے کم…

Read More

پاکستان ہاکی ٹیم چین کو ایک کےمقابلےمیں پانچ گول سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی. 14 ستمبر کوآخری گروپ میچ میں بھارت سےمقابلہ ہوگا۔ چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے دو دو گول اسکور کئے۔ عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کے چارمیچز کے بعد آٹھ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔

Read More

اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے عملے اور امدادی رضاکاروں کی ہلاکتوں پر اسرائیل کا احتساب نہ کیے جانے کو ناقابل برداشت قرار دیدیا ہے۔ روا ں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل برطانوی خبر ایجنسی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے گزشتہ برس کو بہت سخت اور بہت ہی مشکل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس پورے سال پر اسرائیلی کی غزہ میں جاری جنگ حاوی رہی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ کسی طور پر قابل…

Read More

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک تقریباً ایک چوتھائی زخمیوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگئیں۔ انھیں تمام زندگی اس زخم، درد اور تکلیف کے ساتھ جینا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ میں جنگ کے زخمیوں میں سے ایک چوتھائی کو ایسی چوٹیں آئی ہیں جو شاید کبھی مندمل نہ ہوسکیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان زخمیوں میں سے زیادہ تر کے اعضاء کاٹنے پڑے ہیں جب کہ کچھ کی ریڑھ…

Read More

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈز کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تائید کی اور کہا ہے کہ 25 ستمبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں قرض پروگرام کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگیا کیونکہ 25 ستمبر کو ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک نے کی اور بتایا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جس…

Read More