Author: پاکستان ایکسپریس

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خام پنک سالٹ (گلابی نمک) کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنےکے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنک سالٹ کے لیے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانےکا پلان تیار کرنےکا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے…

Read More

کراچی: سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 2577ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت آج پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 266300روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 228308 روپے کی بلند سطح پر آگئی۔…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے مقبول سنگر اور ریپر بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس جاگرز کے 1000 جوڑے ہیں۔ بھارتی چینل کو انٹرویو میں بالی ووڈ سنگر بادشاہ سے جب سوال کیا گیا کہ سنا ہے آپ کے پاس جاگرز کے 500 جوڑے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ نے غلط سنا ہے۔ میرے پاس 500 نہیں جاگرز کے 1000 جوڑے ہیں۔ میں ان جوڑوں میں سے صرف چند ہی پہنتا ہوں باقی میرے کلیکیشن کا حصہ ہیں۔ بادشاہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس مہنگے برانڈ کے کے جاگرز کے جوڑے کی قیمت 22…

Read More

روس اور یوکرین کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ثالثی میں ایک بار پھر جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ روس نے یوکرین کے ایک 103 اور یوکرین نے بھی روس کے 103 جنگی قیدی رہا کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے افراد یوکرین کےکورسک ریجن میں ہونے والی لڑائی کے دوران قیدی بنائے گئے تھے۔ اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس یوکرین قیدیوں کی رہائی آٹھویں بار…

Read More

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ائیر ڈیفنس بیس پر راکٹ حملے کیے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے کئی راکٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پھر فوجی آپریشن کر دیا، طولکرم میں اسرائیلی آپریشن میں بچی سمیت 5 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 20گھر دھماکوں سے تباہ کر دیے گئے، متعدد فلسطینی گرفتار…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے اور الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست کو تاخیری حربہ قرار دے دیا، آٹھ اکثریتی ججز نے کہا ہے کہ درخواست دائر کرنا نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیری حربے اختیار کرنا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد کو ناکام بنانا کے مترادف ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلہ آنے پر اس پر عمل درآمد میں دشواریوں کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیس…

Read More

ایڈنبرا: سائنس دانوں نے ایسے خردبینی روبوٹ بنائے ہیں جن کو جتھے کے طور پر رہنمائی کرتے ہوئے بطور علاج استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے خون جم جانے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات سے مخصوص درجہ حرارت میں پگھل نے والی ایک پرت میں بند مقناطیسی نینو روبوٹ بنائے ہیں جو طب کے میدان میں نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے اسکول آف انجینئرنگ کی شریک رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی انیوریسمز کے سبب دماغ میں رسنے والے خون کے علاج کے طور…

Read More

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات پر مہنگے ہونے والے سونے کو گز شتہ روز یورپی سینٹرل بینک کے شرح سود میں کمی کے فیصلے نے نیا زور دیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 566 ڈالر فی اونس ہے۔ سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کا اثر پاکستان میں بھی ہوا ہے اور پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے سے 2…

Read More

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار عمران خان ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے اور ان کی واپسی ایک دلچسپ نیٹ فلکس رومینٹک کامیڈی کے ذریعے ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس پروجیکٹ کو ان کے ماموں عامر خان پروڈیوس کریں گے جو عامر خان پروڈکشنز کی پہلی OTT پلیٹ فارم پر پیشکش ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق اس نئی فلم کی ہدایتکاری دانش اسلم کریں گے، جنہوں نے 2010 میں عمران اور دیپیکا پڈوکون کو فلم ’بریک کے بعد‘ میں ڈائریکٹ کیا تھا۔ عامر خان نے عمران کو ’قیامت سے قیامت تک‘ اور…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے اور اسے 20 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ تاریخ خاص طور پر منتخب کی گئی ہے کیونکہ اس دوران رمضان، رام نومی، اور گڈی پاڑوا جیسے بڑے تہوار آ رہے ہیں، جس سے فلم کو طویل تعطیلات کے دوران نمائش کا بہترین موقع ملے گا۔ فلم رنبیر اور بھنسالی کی ایک دہائی بعد…

Read More