Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
واشنگٹن: ایک ارب پتی خلائی مسافر اور ان کی ٹیم خلا میں نجی اسپیس واک کر کے زمین پر بخیر و عافیت واپس آگئے ہیں۔ خلابازوں نے نجی پانچ روزہ خلائی سفر کا اختتام کیا جو ناسا کے قمری لینڈنگ کے بعد سے کسی بھی سابق خلائی مشن کے مقابلے زیادہ اونچائی تک پہنچا تھا۔ اسپیس ایکس کے کیپسول نے صبح سویرے فلوریڈا کے ڈرائی ٹورٹگاس کے قریب خلیج میکسیکو میں ایک کامیاب لینڈنگ کی جس میں ارب پتی جیرڈ آئزاک مین، اسپیس ایکس کے دو انجینئرز اور ایک سابق ایئر فورس تھنڈر برڈ پائلٹ تھے۔ مشن نے بین الاقوامی خلائی…
بیجینگ: ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔ پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے دو گول کیے۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔ واضح رہے کہ…
ملتان: پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے باقی دونوں میچز بھی ملتان میں 18 اور 20 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان پلیئنگ الیون: گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف، فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، طوبیٰ حسن جنوبی افریقا اسکواڈ: لورا وولوارڈ، تزمین برٹس، اینیک بوش، ماریزان کپ، چلو ٹریون، اینری ڈیرکسن،…
بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن ٹو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پروموں میں اعلان کیا کہ ان کا نام اب عالیہ بھٹ نہیں رہا۔ دوران پرومو اپنا نام عالیہ بھٹ پکارے جانے پر اداکارہ تصیح کرتے ہوئے اپنا نام درست کرتی ہیں اور پورا نام…
ممبئی: بالی وڈ کی اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک سالہ بیٹی رہا کپور نے اپنی معصومیت اور دل چھو لینے والے انداز سے ایک بار پھر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حال ہی میں ممبئی کے ائرپورٹ پر ایک جذباتی لمحہ دیکھنے کو ملا جب رہا نے اپنی دادی نیتو کپور کو دیکھا اور خوشی سے تالیاں بجانے لگی۔ یہ دلکش منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا اور اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت لی گئی جب عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور ان کی بیٹی رہا ایک ساتھ…
اسلام آباد: پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کیلیے عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس کے ایجنڈے میں پاکستان کا قرض پروگرام بھی شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کیلئے اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کا جائزہ لینے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( ائی ایم ایف ) ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7…
پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونےکا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر ہے۔ امریکا میں رواں ہفتے شرح سود میں کمی کی توقعات پر سونےکا بھاؤ آج مزید بڑھا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہوا ہے۔ 1700 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپےکا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونا 1458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپےکا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے2587 ڈالر فی اونس ہے۔
تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں دو مختلف مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے نصیرات کیمپ سمیت زیتون اور شیخ رضوان میں واقع پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ دونوں مقامات پر حملوں میں مجموعی طور پر 20 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا…
اسرائیل نے لبنان کے ساتھ لگنے والی شمالی سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں میں 9 ہزار سے زائد جدید رائفلز تقسیم کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج نے ملک کے شمال میں رہنے والی آبادیوں میں 9 ہزار سے زائد جدید رائفلز تقسیم کی ہیں۔ خبر کے مطابق 13 ملین ڈالر سے خریدی گئی 9 ہزار آئی ڈبلیو آئی ارد (IWI Arad) رائفلز ملک کے شمال میں رہنے والی 97 مختلف کمیونٹیز کے افراد میں تقسیم کی گئی ہیں۔ اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہتھیار تقسیم کرنے کا مقصد شہریوں کی حفاظت…
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چند گھنٹوں میں دوبارہ ملاقات کیلیے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچے۔ جہاں اُن کا استقبال جے یو آئی سربراہ نے پرتپاک انداز سے کیا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق پی پی کے وفد میں سید خورشید شاہ، انجنیئر نوید قمر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شامل ہیں جبکہ ملاقات میں جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر…