Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
نیویارک: اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ کے اندر ختم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کرنے پر زور دیا۔ یہ متن، بین الاقوامی عدالت انصاف کی ایک مشاورتی رائے پر مبنی ہے جس میں 1967 سے اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی درخواست پر جاری ہونے والی رائے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جلد از جلد ختم کرے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کہا…
گزشتہ روز لبنان میں کچھ پراسرار دھماکوں کی خبر آئی تو ابتدا میں اسے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی میں کوئی معمول کا واقعہ سمجھا گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال کچھ وائرلیس ریڈیو سیٹس میں دھماکے ہوئے ہیں تو شک کسی مبینہ سائبر حملے پر گیا۔ کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر لبنان کے گلی کوچوں کی ویڈیوز سامنے آئیں تو معلوم ہوا کہ معاملہ کہیں زیادہ سنجیدہ ہے، ویڈیوز میں لبنان کی سڑکوں، بازاروں اور دکانوں میں لوگوں کو پر اسرار دھماکوں سے زخمی ہوتے اور تڑپتے دیکھا…
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، اب تو یہ بھی کہہ رہے ہیں یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا، جو مسودہ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟ رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسد قیصر کے پاس اس لیے آیا ہوں کہ انہوں نے میرے بہت کھانے کھائے ہیں کھانا کھانے آئے تھے…
سمندر میں ڈوبنے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا گیا آخری پیغام اور ملبے کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔ ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون 2023 کو کینیڈا کے ساحل سے دور بحراوقیانوس میں ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں دو پاکستانیوں شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کی جاری کردہ تصویر میں سمندری تہہ میں ٹائٹن کی ٹیل شنک کو دیکھا جاسکتا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹائٹن آبدوز کے عملے کی طرف سے بھیجے گئے آخری…
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر قرض دینے پر یقین دہانی کرادی۔ اسلام آباد اس میں سے نصف قرض کم ریٹ پر حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہے کیونکہ خراب ریٹنگ کی وجہ سے پاکستانی حکومت کیلئے سستے قرض لینا ممکن نہیں رہا ہے۔ وزارت اقتصادی امور کے عہدیداروں کے مطابق سالانہ 2ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی صدر اے ڈی بی ماساتسوگو اساکاوا کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران حکام سے ملاقاتوں کے دوران کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق منیلا میں صدر دفتر قائم کرنے والے قرض دہندہ ادارے…
پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے کہا ہےکہ ان کے دیور دانش نواز نے انہیں دیکھتے ہی کچھ سرگوشیاں کی تھیں جو آج بھی انہیں یاد ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہے جس میں ندا یاسر کے ہمراہ ان کے شوہر یاسر، ڈائریکٹر دانش نواز اور اداکار علی عباس موجود ہیں جب کہ گفتگو کے دوران ندا نے اپنی اور دیور دانش نواز کی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا۔ ندا یاسر نے بتایا کہ ‘مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب یاسر نے پہلی بار مجھے دانش سے ملوایا تو یہ پیچھے ہوکر اپنی…
ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دھوکہ دہی کے ذریعے ان کے نام کا غلط استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بیان دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کا 2024 میں امریکا میں کسی کنسرٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اداکار نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ امریکا میں کسی کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں کیونکہ اس قسم کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’میری ٹیم یا میں امریکا میں کوئی کنسرٹ آرگنائز نہیں کر رہے، براہ…
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 5گول سے ہرادیا۔ پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اورسفیان خان نے دو دو گول کیے جب کہ رومان نے ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین…
جنیوا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں پیدا ہونے انسانی المیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہی، مصائب اور دکھوں کا شاید کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا۔ وہاں ہونے والے مظالم ناقابل تصور ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو آئندہ ماہ ایک سال مکمل ہوجائے گا اور اس دوران ہونے والے تباہی کے ایسے مناظر…
بیروت: لبنان میں پیجرز پھٹنے سے حزب اللہ کے ارکان سمیت 1000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان بھر میں سکیورٹی اہلکاروں کی بات چیت کے لیے استعمال ہونے والے پیجرز پھٹنے سے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور طبی عملے سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سہ پہر 3:45 بجے شروع ہونے والی دھماکوں کی لہرتقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آلات کو کس طرح سے دھماکا کیا گیا۔ لبنان کی داخلی سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ لبنان بھر میں خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافات…