Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری قومی سلامتی معیشت کے ساتھ براہ راست منسلک ہے، دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب سے پہلے آپ سب کو مبارکباد کہ ہمارا اسٹاک ایکس چینج آج ایک لاکھ پوائنٹس سے بڑھ گیا ہے، اور یہ میرا یا وزیرخزانہ کا کمال نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ انہوں…
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 5 سطحیں بحال ہو گئیں۔ گزشتہ روز بازار حصص میں ابتدائی تیزی کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس 98 ہزار، 97 ہزار، 96 ہزار اور 95 ہزار کی 4 سطحیں کھو گیا تھا اور مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 3505 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ 94574 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں 3618 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس کی…
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس میں ایک بار پھر بابر اعظم نے بادشاہت حاصل کرلی ہے۔ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 809 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے پر بالترتیب بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی ہیں۔ پانچویں نمبر پر آئرلینڈ کے بلے باز ہیری ٹریکٹرز ہیں۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان ایک درجہ ترقی…
تامل فلم انڈسٹری کے دو مشہور ستاروں، دھنش اور نینتھارا، کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ دھنش نے مدراس ہائی کورٹ میں نینتھارا، ان کے شوہر وگنیش شیون، اور ان کی پروڈکشن کمپنی روڈی پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ دھنش کا دعویٰ ہے کہ نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم "نینتھارا: بیونڈ دی فیری ٹیل” میں ان کی پروڈکشن فلم "نانم روڈی دھن” کے مناظر ان کی اجازت کے بغیر شامل کیے گئے۔ دھنش کی پروڈکشن کمپنی ونڈربر فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے نیٹ فلکس کے مواد کی سرمایہ کاری کے بھارتی شاخ لاس گیٹوس پروڈکشن سروسز…
TEL AVIV: اسرائیل نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ جنگ بندی کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے ہوگا۔ دونوں فریقین نے امریکہ اور فرانس کے جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی سے تشدد کو مستقل روکنے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے نکل جائے گی اور لبنانی فوج علاقے…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، یہ فسادی اور ترقی کے مستقل دشمن ہیں، آج کے بعد ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں خاص طور پر اور ملک میں عمومی طور پر معیشت کو جو نقصان پہنچا وہ سامنے ہے۔ یہاں پر کئی روز سے دکانیں بند تھیں، فیکٹریوں والے اور دیہاڑی دار مزدور بھی پریشان تھے اُن کی ایک وقت کی روٹی محال ہوگئی تھی۔ انہوں…
کراچی: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4100 روپے گھٹ کر 274300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3515 روپے گھٹ کر 235168 روپے کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کی کمی سے 2631 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت…
پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ اور بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور کی سوشل میڈیا پر دلچسپ بات چیت نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ یہ گفتگو نمرت کے دلجیت کے پونے کنسرٹ میں شرکت کے بعد ہوئی، جو دلجیت کے جاری "دل-لومیناٹی ٹور” کا حصہ تھا۔ نمرت کور نے کنسرٹ کو "ناقابل فراموش” قرار دیا اور دلجیت کی فنکاری کو سراہتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا "بہترین کنسرٹ” کہا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ مشہور گانوں "وائب” اور "نینا” پر جھومتی رہیں۔ دلجیت نے ان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں لکھا،…
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت میں لبنان میں 30، غزہ میں 11 اور شام میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے بارش کے باعث پناہ گزینوں کے کیمپ اکھڑ جانے پر بے آسرا ہوجانے والے فلسطینوں پر بھی فضائی حملے جاری رکھے۔ ایک طرف اسرائیلی کابینہ لبنان جنگ بندی معاہدے کی منظوری دینے جاری ہے تو دوسری جانب صیہونی فوج نے لگاتار فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی جارحیت سے غزہ اور لبنان کے بعد اب شام بھی محفوظ نہیں ہے۔ جہاں تازہ حملوں میں کم از کم 2 افراد شہید…
اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک پہنچنے والے کارکنوں سے وعدہ لے لیا کہ وہ عمران خان کو ساتھ لیے بغیر ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے خیبر پختون خوا سے آئے قافلے تمام تر حکومتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے جہاں بشریٰ بی بی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما بھی ان…