Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر سے روک دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبنگ کے اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل اور بین الاقومی کرکٹ میں ایک گیمبلنگ کمپنی کے اسٹیکرز کی نشاندہی بھی کی اور پابندی لگائی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد رضوان نے اپنے یونیفام پر گیمبلنگ کے اشتہار کو اسٹیکر لگا کر چھپایا تھا۔ جیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ…
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ لبنان میں حزب اللہ ارکان کے زیر استعمال دھماکے سے تباہ ہونے والے ہزاروں پیجر اسرائیلی فرنٹ کمپنی بی اے سی کنسلٹنگ نے فراہم کیے ، پیجر بنانے والے بھی اسرائیلی انٹیلی جنس افسر تھے۔ خیال رہے کہ منگل کو لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 12 افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔پیجر دھماکے میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے جن کے حوالے سے امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں ایرانی سفیر ایک آنکھ سے…
تل ابیب: اسرائیلی جارحیت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد اسرائیل نے ہزاروں فوجی غزہ کی پٹی سے لبنان سرحد پر منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کو نشانہ بناتے آرہے ہیں اور اب تک دونوں اطراف کے سیکڑوں لوگ ان حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے اندر لبنان میں ہونے والے پیجر اور ریڈیو ڈیوائس دھماکوں کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل میں باقاعدہ جنگ شروع ہونے…
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد مخصوص نشستیں تبدیل نہیں کی جاسکتیں، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی بالادستی و خودمختاری اور مخصوص نشستوں کا معاملہ اٹھادیا، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے الیکشنز ایکٹ میں ترمیم سے آگاہ کیا۔ انہوں ںے خط کی کاپی الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو بھی ارسال کی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر سے خط میں…
اسلام آباد: پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ایم ایم ون کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد آپریشنل ہوگیا، پہلی بار سیٹلائٹ میں براڈ بینڈ سروس کی فراہمی کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی نیشنل اسپیس پالیسی بن چکی یہ سیٹلائٹ پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلے گا۔سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کی کامیاب ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی پہلی نیشنل سپیس پالیسی بنائی ہے، اسپیس پالیسی کی سب سے ہم بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں کوئی بھی…
دبئی: تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی۔ عبدو روزک بگ باس سیزن 16 کے امیدوار بھی رہے ہیں اور اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عبدو روزک کی ملاقات دبئی کے ایک مال میں فروری 2024 میں 19 سالہ امیرہ سے ہوئی تھی، جو جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں 24 اپریل 2024 کو دونوں نے منگنی کرلی، جس کا اعلان مئی میں کیا گیا تھا۔ عبدو روزک نے سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر بھی جاری…
بالی وڈ کی دو حسینائیں اور صفِ اول کی اداکارائیں ایشوریا رائے اور رانی مکھرجی کی کسی زمانے میں گہری دوستی ہوا کرتی تھی جو ختم ہوگئی لیکن اس کے پیچھے چھپی وجہ سے مداح لاعلم تھے۔ اب بھارتی میڈیا نے رانی مکھرجی کے پرانے انٹرویو پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں انہوں نے کافی ودِ کرن پروگرام میں کرن جوہر کے سوال پر ایشوریا سے تعلقات ختم ہونے کے سوال کا جواب دیا۔ اداکارہ نے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ‘میرے ایشوریا کے ساتھ کسی قسم کے نجی مسائل نہیں تھے، میرے کسی کے ساتھ کوئی…
اسلام آباد: اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان 14 درجہ بہتری کےساتھ ای گورننس میں136ویں نمبر پر آگیا۔ اقوام متحدہ ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں آیا اور 14 درجے بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2 سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس150 تھا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبرپرآگیا ہے جب کہ 2 سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن…
کراچی: پاکستان سے کاٹن پراڈکٹس کی بڑھتی ہوئی برآمدی سرگرمیوں اور کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں غیر معمولی کمی کے تناظر میں مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے 30لاکھ سے زائد روئی کی گانٹھیں درآمد کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں ”کچے“ کے علاقوں میں قائم جننگ فیکٹریوں کی جانب سے روئی کی غیر دستاویزی فروخت اور کاشت کاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق درست اور بروقت معلومات کی عدم فراہمی کے باعث پیداواری اعداد وشمار میں کمی کے ساتھ معیشت کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔ کپاس کی پیداوار میں تسلسل سے ہونے…
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون آسٹریلیا کے خلاف زبردست کارکردگی کے بعد سات درجے چھلانگ لگاکر آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے جبکہ بیٹنگ رینکنگ میں بھی وہ 17 درجے چھلانگ لگا کر 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نمبر ون سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلے گئے، ٹاپ ٹین آل راونڈرز…