Author: پاکستان ایکسپریس

نئی دہلی: بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو باؤلر کا سامنا کرتے ہوئے اپنے ہیلمٹ کا پٹا منہ میں دبائے رکھے دیکھا گیا جس کی وجہ سامنے آگئی۔ بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن نے اس ٹیسٹ میچ میں 32 رنز بنائے لیکن ان کی اس پرفارمنس سے زیادہ چرچے ان کے ہیلمٹ کا پٹا منہ میں دبائے رکھنے کے ہیں۔ بیٹنگ کے وقت اس غیر معمولی حرکت کی وجہ پر کمنٹیٹرز بھی مختلف رائے دیتے رہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔ کسی نے جملہ کسا…

Read More

تل ابیب: غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس میں مجموعی طور پر 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر سرچ آپریشن کے نام پر اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کرکے لاشیں چھت سے نیچے پھینک دیں۔ غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آج غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو چھت سے نیچے پھینکنے…

Read More

تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے آلات کی تائیوان میں تیار ہونے کی تردید کردی۔ لبنان میں پیجر، واکی ٹاکی سمیت دیگر الیکڑانک آلات میں دھماکوں کے معاملے پر تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے کہا کہ پیجرز میں استعمال ہونے والے اجزاء تائیوان میں نہیں بنائے گئے تھے البتہ دیگر معاملات پر تحقیقات جاری ہیں۔ پیجر دھماکوں کے حوالے سے لبنانی مشن برائے اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکاخیز موادلبنان پہنچنےسے پہلےآلات میں رکھا گیا تھا۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے…

Read More

ملتان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں آئینی ترامیم کا حکومتی مسودہ مل گیا مسودے میں بنیادی حقوق کا دائرہ کار محدود کرکے ملٹری کے کردار میں اضافہ کردیا گیا ہے اسی لیے حمایت سے انکار کیا۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ وہ ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع اور ججز کی تعداد میں اضافے کی تجاویز واپس لے رہی ہے مگر وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز موجود ہے جے یو آئی ہمارا ساتھ دے مگر ہم نے انہیں کہا ہے کہ…

Read More

میلبرن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 46 کروڑ 60 لاکھ برس قبل زمین کے گرد بھی سیارہ زحل کی طرح گرد و غبار کادائرہ تھا۔ گرد و غبار کا یہ دائرہ جو لاکھوں برس تک زمین کے گِرد موجود رہا ممکنہ طور پر دنیا کے موسم کو ٹھنڈا کرنے کا سبب بنا ہو گا، یہاں تک کہ گزشتہ 50 کروڑ برسوں میں سب سے سرد دور میں بھی اس نے حصہ ڈالا ہوگا۔ سائنس دانوں کو یہ تازہ ترین معلومات دنیا بھر میں 21 گڑھوں کی جگہوں کا تجزیہ کرنے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ ان گڑھوں کے…

Read More

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رججان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1539 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار پر دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 82 ہزار ہوا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 997 پوائنٹس اضافے سے 81 ہزار 459 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 82 ہزار 3 رہی۔ بازار میں 45…

Read More

کراچی: ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 82 کروڑ کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 13 ستمبر 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 43 ملین ڈالر بڑھ کر 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس زرِمبادلہ کے 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 14 ارب 82 کروڑ 65…

Read More

بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے نے بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت سے متعلق بالی وڈ اسٹارز کو ملنے والے پیسوں کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں اننیا نے انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا، جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ان افواہوں میں کوئی صداقت ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے بالی وڈ اسٹارز کو معاوضہ دیا گیا تھا؟ جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو ایسا کیوں…

Read More

ممبئی: مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے مراٹھی زبان کے ایک لفظ کی غلط ادائیگی پر معذرت کی ویڈیو شیئر کی۔ لیجنڈری اداکار نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ان کے قریبی دوست اور گلوکار سودیش بھوسلے نے ان کی اس غلطی کی نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے ’کچرا‘ لفظ کی غلط ادائیگی پر وضاحت پیش کی اور معذرت کی اور ساتھ ہی صفائی مہم کے حوالے سے اپنا پیغام بھی دہرایا۔ پیشہ ورانہ محاذ پر امیتابھ بچن نے مقبول شو ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی شروع کر دی ہے، جہاں وہ دلچسپ واقعات اور حقائق شیئر…

Read More

کرکٹ آسٹریلیا نے خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر اور وکٹوریہ ویمن ٹیم کے سابق کوچ دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ سمارا ویرا پر الزام ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ کے ساتھ منسلک رہنے کے دوران انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اور وہ غیر مناسب رویے کے مرتکب قرار پائے گئے جس کی بنا پر ان پر پابندی لگائی گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کے لیے پابندی…

Read More