Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں قتل عام اور بھارت کی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف علاقوں میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تنازعات کا سامنا ہے، تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ہم سب کو اقوامِ عالم کے مابین امن، رواداری اور بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا اسرائیل نے…
لاہور: ضلعی انتظامیہ نے مقررہ وقت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی بجلی منقطع کردی جبکہ پولیس پنڈال خالی کرانے کیلیے اندر داخل ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ منتظمین جلسہ کے اختتامی اوقات کار پر عمل کرے، جلسہ ختم کرنے کا وقت چھ بجے تک ہے لہذا اسے ختم کر کے اوقات پر عمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کاروائی کے جائے گی۔ مقررہ وقت تک پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بھی جلسہ گاہ نہیں پہنچی…
کراچی: حکومت سندھ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ اور موبائل جیمر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ ) کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیسٹ مراکز میں موبائل جیمرز لگانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔ پولیس میڈیکل کالجز جامعات کےداخلہ ٹیسٹ مراکز میں مناسب سیکورٹی انتظام کرےگی جبکہ امتحانی مراکز کےاطراف اور اندر غیرمتعلقہ افراد کےداخلے اور ٹیسٹ مراکز میں موبائل فون،الیکٹرانک ڈیوائس لانےپرپابندی ہوگی۔…
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے محکمہ امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیوں میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افغان مسافر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران جعلی سفری دستاویزات کے حامل مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔ ایک ملزم کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی جو افغان شہری ہے اور جعلی دستاویزات پر جرمنی جانے کی کوشش کررہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا، جس کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کوسیکنڈ لائن آفس کے…
واشنگٹن: ایک نئے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ سیاہ فام خواتین میں کسی بھی قسم کے چھاتی کے کینسر سے مرنے کا خطرہ سفید فام خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ محققین نے پایا کہ مجموعی طور پر سیاہ فام خواتین میں بقا کا امکان 17 سے 50 فیصد تک ہوتا ہے جو کہ چھاتی کے کینسر کی قسم پر منحصر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ایسٹروجن جیسے ہارمونز کی وجہ سے چھاتی کے کینسر میں سفید فام خواتین کے مقابلے سیاہ فام خواتین کی ہلاکت کے امکانات 34 سے 50 فیصد زیادہ…
کراچی: خام تیل کی گھٹتی عالمی قیمتوں، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ملنے کے بعد آنے والے مہینوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کے خدشات پر ایکسپورٹرز کی جانب سے فارورڈ پر ڈالر کی کم پریمیم پر فروخت جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ سال 2027 تک 100ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ اور سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا کیونکہ مارکیٹ میں یہ پیش گوئیاں زیرگردش رہیں کہ دسمبر میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 270 سے 275روپے کے درمیان رہے گی۔ یہی وجہ…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام ریکارڈ بلندی پر کیا۔ آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ معاشی تجزیہ نگار عبدالرحمان کے مطابق آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہوجانے کی توقعات پر بازار میں خریداری کا رجحان ہے، انڈیکس نے آج اپنی تاریخی بلند ترین سطح کو مزید 368 پوائنٹس بڑھا کر کے 82 ہزار 372 کیا ہے۔ بازار میں آج 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جو اگست کے اوسط کاروباری حجم سے 20 فیصد کم ہے۔ معاشی…
بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ ان کے افیئرز کی ایک لمبی لسٹ ہے جس کے تحت وہ بالی وڈ کی کئی حسیناؤں کو ڈیٹ کر چکے ہیں لیکن ان میں سے ایک سے بھی ان کی شادی نہ ہو سکی۔ سلمان خان کی زندگی میں ایسا وقت بھی آیا جب ان کی شادی کے کارڈز تک چَھپ چکے تھے لیکن پھر بھی شادی نہ ہو سکی، اب حال ہی میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ اور سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار پائپ کے ذریعے…
لاہور: دنیا کے معروف قوال نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد ایک بار پھر گونج اٹھی۔ پیٹر گیبریئل کے رئیل ورلڈ ریکارڈز کے ذریعے ان کی نئی البم ’چین آف لائٹ‘ ریلیز کی گئی ہے۔ یہ البم 1990 میں رئیل ورلڈ اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کی گئی تھی اور 41 منٹ پر مشتمل البم چار ٹریکس پر مبنی ہے۔ اس البم میں شامل ٹریکس جیسے ’یا اللہ یا رحمان‘ اور ’آج سکھ متراں دی‘ سامعین کو خان صاحب کی لائیو پرفارمنسز کی طاقتور دنیا میں لے جاتے ہیں۔ ’یا غوث یا میر‘ نے البم میں جوش و خروش پیدا…
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ پاکستان کے دورے پر آنے والے آئی سی سی کے وفد میں آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر ، ایونٹ منیجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران آئی سی سی وفد نےچیمپئنز ٹرافی 2025 کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی…