Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
رام اللہ: اسرائیلی فوج نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کے دفتر کو سیل کرکے دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کردیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج الجزیرہ کا دفتر خالی کروانے کے بعد دفتر کے داخلی دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کرگئی جن پر دفتر بند کرنے کے احکامات چسپاں ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح…
پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال
اسلام آباد: آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر عام پرآگئے۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے بغیر بجلی پیدا کیے حکومت پاکستان سے اربوں روپےوصول کئے۔ ان سے غلط کنٹریکٹ کیے گئے جس کا خمیازہ حکومت پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ آئی پی پیز نے بنگلہ دیش اور ویتنام کے مقابلے میں پاکستان میں اسی کیپیسٹی کے ونڈز پلانٹس چار گنا مہنگے ظاہر کرکے اوور انوائسنگ کی۔ پاکستان میں کوئلے کےذخائر کے باوجودآئی پی پیز بجلی پیدا کرنے کے لیے امپورٹڈ فیول جیسا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور درآمدی کوئلے پرانحصار کر رہی ہیں۔ ان اقدامات…
لندن: برطانوی ادارے این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ اور یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے MAL نامی ایک نئے بلڈ گروپ کی نشاندہی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا پیش رفت نے AnWj نامی اینٹیجن سے جُڑے 50 سال پرانے اسرار کو حل کیا ہے جو پہلی بار 1972 میں دریافت ہوا تھا۔ سینئر ریسرچ سائنسدان لوئیس ٹیلی کی قیادت میں ریسرچ ٹیم نے AnWj اینٹیجن سے محروم مریضوں کی شناخت کے لیے ایک جینیاتی ٹیسٹ بھی تیار کیا ہے۔ یہ اختراع ماہرین کوMAL گروپ کے نایاب مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے قابل بنائے…
کراچی: ذرائع کے مطابق آپریشنل مسائل کے سبب کراچی ایئرپورٹ سے صبح کے اوقات میں روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 396اور370 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی سے دبئی کی دوطرفہ پروازیں پی کے 213 اور214 بھی منسوخ کی گئیں۔ غیر ملکی ایئرلائن کی کراچی سے استنبول کی پروازوں کی آمد و روانگی میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیرہوئی جبکہ کولمبو سے کراچی کی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں 3گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ قومی ایئرلائن کی کراچی سے مسقط کی پروازپی کے 225 ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے رات 12بجکر35 منٹ پرروانہ ہوئی۔
کراچی: بلوچ کالونی کے علاقے ڈیفنس ویو مریم مسجد کے قریب گھر کے سامنے کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں جس میں ایک کار اور دوسری جیپ تھی انھیں اپنی لپٹ میں لے لیا۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع پر ایک گاڑی کو روانہ کیا ہے جس نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث دونوں گاڑیاں…
واشنگٹن: ماہرین نے 2029 میں زمین کے قریب سے ایک بڑے شہابی پتھر کے گزرنے اور اس سے منسلک خطرے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہابی پتھر کو Apophis کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب “تباہی کا خدا” ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ اپریل 2029 میں یہ شہابی پتھر زمین کے قریب پہنچ جائے گا۔ اگرچہ اس کے سیارے کے ساتھ براہ راست ٹکرانے کا خطرہ انتہائی کم ہے تاہم نئی تحقیق بتاتی ہے کہ اگر چھوٹے سیارچے یا خلائی چٹانیں Apophis سے ٹکراتی ہیں تو وہ زمین کے مدار میں داخل ہوسکتا ہے۔ Apophis جس کا قطر 340…
اسلام آباد: مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سیل اور ڈسکاؤنٹ کے گمراہ کن اعلانات پر مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے۔ مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف ریٹیلز اسٹورز کی جانب سے ‘سیزن کی اختتامی سیل’ کے نام پر ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے گمراہ کن اشتہارات اور اعلانات پر 20 مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ کمیشن نے ڈسکاؤنٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف مارکیٹوں کا سروے کیا اور مشاہدہ کیا گیا…
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں کچھ ایسی پیش رفت ہوئی جو میڈیا میں اس طرح نہیں آئی۔ پاکستان کے چین، امریکا کے ساتھ جو تعلقات ہیں، اس میں آئی ایم ایف کا بھی ایک کنکشن آجاتا ہے۔ پہلے لوگ یہ بات کرتے ہوئے ہچکچاتے تھے لیکن اب کھل کر کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ایکسٹیشن بنتا جا رہا ہے۔ موجودہ پروگرام میں بھی ایسی شرائط ہیں جن کا اثر پاکستان، چین معاشی تعلقات پر پڑ رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو…
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس وجہ سے وہ زیادہ دیر تک میک اپ بھی نہیں کراسکتیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ وہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر ) میں مبتلا ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ دیر کا وقت نہیں گزارسکتیں اور سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ عالیہ نے کہا کہ اے ڈی ایچ ڈی عارضے کے…
بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘چنئی ایکسپریس’ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ نینتھارا کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نینتھارا کو فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کے گانے ‘ون، ٹو، تھری، فور’ کے لیے پیشکش ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ماضی میں نینتھارا اور بھارتی کوریوگرافر…