Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد: ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ بولر ہوں لیکن قومی ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا اس کا جواب پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہی دےسکتی ہے۔ جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ 700 سے زائد فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کرنے والاپاکستان کا چھٹا اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ بولر ہوں۔ اب بالکل فٹ ہوں، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہاہوں: محمد عباس انہوں نے کہا کہ 2021 میں مجھے کندھے…

Read More

تل ابیب: اسرائیلی فوج کی لبنان میں وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 182 افراد شہید اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے اندھا دھند بم برسا دیے جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 182 افراد شہید اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد گھر…

Read More

پشاور: ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی، کارسوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیور ذرائع کے مطابق ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب کار تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث اس میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےو الے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کی نعشیں اور شدید زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارسوار بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ…

Read More

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے گوگل پاس ورڈ مینیجر کے لئے ایک ایسی اپ ڈیٹ جاری کرنے جا رہی ہے جس سے صارفین اپنے بہت سی ڈیوائسز کو پاس کیز سے جوڑ سکیں گے۔ اب تک لوگ صارفین اینڈرائیڈ پر گوگل پاس ورڈ مینیجر میں پاس کیز محفوظ کرسکتے تھے ، لہٰذا مختلف ڈیوائس میں اس کا استعمال محدود تھا۔ دوسری آلات پر پاس کیز کا استعمال کرنا ممکن تھا لیکن اس کے لئے صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا تھا۔ یہ اپ ڈیٹ ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈرائیڈ پر گوگل پاس ورڈ مینیجر کے ذریعہ پاس کو…

Read More

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ بنالیا جس کے تحت مینوفیکچررز، ہول سیلرز/ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کیلئے 10 لاکھ روپے کا نیا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ 7.1 ٹریلین روپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی کے بعد 10 بڑے ریونیو اسپنر سیکٹرز سے حقیقی ٹیکسوں کی وصولی کے لیے آزاد ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلے کی منظوری کے درمیان ایف بی آر نے 250 ملین روپے سے زائد کا کاروبار کرنے والی فیکٹریوں کے احاطے پر قبضے سمیت صفر/ہیچ اور نان فائلرز کے خلاف چھ بڑی…

Read More

الی وڈ فلم ’مائی نیم از خان‘ میں اداکاری کرنے والے پروین دباس ایک سنگین کار حادثے کا شکار ہونے کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں اور ان کی اہلیہ، اداکارہ پریتی جھنگیانی، اسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔ پروین دباس نے فلمی دنیا میں اپنی پہچان بنائی، خاص طور پر ان کی کامیاب کامیڈی فلم ’خوسلا کا…

Read More

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے ان تمام مردوں پر تنقید کی ہے جو اپنی خواتین کو بولڈ لباس پہناتے ہیں۔ حال ہی میں ثنا خان نے بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہب کی جانب آنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ سابقہ اداکارہ نے کہا ‘ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی عورت باحیا ہو اور ڈھکے چھپے کپڑے پہنے، ہر انسان کو اچھا لگتا…

Read More

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔ محمد عامر 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں، قومی فاسٹ بولر نے آج کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں لیکر اپنی 350 وکٹیں مکمل کیں۔ اس سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Read More

منگولیا: پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منگولیا میں جاری ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گروپ جے کے ٹاپ سیڈ اور عالمی کپ کے برانز میڈلسٹ اسجد اقبال نے اپنے دوسرے میچ میں سیڈ 3 بھارتی حریف پنڈو رانگیا کو 1-4 سے شکست دی۔ اگلے میچ میں گروپ کے سیڈ 2 عراقی کھلاڑی علی جلیل علی کے خلاف اسجد کو سخت مزاحمت درپیش رہی تاہم اسجد نے 3-4 سے فتح پاکرناک آوٹ مرحلہ میں قدم رکھ دیا۔…

Read More

انقرہ: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کو غزہ کے بعد اب دوسرے ممالک تک پھیلا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نیوز کانفرنس میں اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال ہوگیا اور اب وہ جنگ کو لبنان تک پھیلا رہا ہے۔ جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا۔ ترک صدر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جارحانہ جنگ پھیلانے سے روکا جائے اور بھی…

Read More