Author: پاکستان ایکسپریس

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک بھر میں یکم تا 7 اکتوبر ہفتہ یکجہتی غزہ منانے کا اعلان کردیا۔ پیر کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ پر حالیہ جارحیت و دہشتگردی کے ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کے تحت پورے ملک میں یکم تا 7 اکتوبر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ہفتہ منایا جائے گا، 6 اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان اور تاریخی ”غزہ ملین مارچ“ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر اسلام آباد میں مارچ ہوگا اور پورے ملک…

Read More

کراچی سے لاہور پہنچنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے نے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کے تمام دروازے کھول کر مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ جہاز کی لینڈنگ سے قبل فائربریگیڈ اور ایمبولینس کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل جہاز کی کارگو سائیڈ سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا، مسافروں کو جہاز کے اند رسے کوئی سامان بھی اٹھانے نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے اندر 31 مسافر سوار تھے۔ دھواں اٹھنے کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹیم…

Read More

اسلام آباد: جیپ حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پارس کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد زخمی اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو کھائی سے نکال کرآر ایچ سی کیوآئی منتقل کردیا گیا جہاں متوفین کی شناخت افتخار شاہ، نصیر شاہ اور ڈرائیور لیاقت کے ناموں سے ہوئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونےو الے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ…

Read More

لاہور: پنجاب پولیس کے اہل کاروں کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے خبردار کردیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار مرد ہو یا خاتون، ٹک ٹاک بناتی پائی گئی تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ٹک ٹاکرز کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایس پی ہیڈکوارٹر کی جانب سے پولیس ملازمین کو اپنے اکاؤنٹ سے وردی میں بنایا گیا مواد ( ویڈیوز و تصاویر) ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی جاری کیا…

Read More

فلوریڈا: خلائی سیاحتی کمپنی اسپیس پرسپیکٹِیو نے اپنے اسپیس شپ نیپچون کی بغیر عملے کی دوسری آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔ آزمائش میں ایک غبارے کی مدد سے کیپسول نے چھ گھنٹے تک اسٹریٹو اسفیئر میں پرواز کی جو کیپسول کے سمندر میں گرنے کے بعد مکمل ہوئی۔ اسپیس شپ نیپچون کو زمین سے تقریبا 20 میل اوپر پرواز کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے اس کیپسول میں سوار مسافروں کو ہمارے سیارے کے پینورامک نظارے حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ مسافروں کے لیے دیگر سہولیات میں اسپیس شپ میں کاک ٹیل، میوزک پلے لسٹ…

Read More

کرچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 471 روپے کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 617 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینیئر افسر نے بتایا کہ ایف بی آر یکم اکتوبر کے بعد سے سخت انفورسمنٹ ایکشن لینے جا رہا ہے اور ایف بی آر نے تقریباً 13 ہزار ارب روپے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک…

Read More

اکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال قبل ہونے والی شادی پر آئے خرچے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ ندا یاسر کا اداکار فیصل قریشی کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں فیصل نے ندا سے ان کی اور ہدایتکار یاسر نواز کی شادی پر ہوئے خرچے سے متعلق سوال کیا۔ دوران انٹرویو ندا نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب مارننگ شوز میں شائقین شادی پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے تھے، اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔ سی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے مارننگ…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے ہندی ورژن کو پیچھے چھوڑنے کے بعد ’استری 2‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر 600 کروڑ روپے کا ناقابلِ یقین سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر امَر کوشک کی ہارر کامیڈی، جس میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور مرکزی کرداروں میں ہیں، اب باکس آفس کی تاریخ میں پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ فلم تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’یہ 600 کروڑ پار کر چکی ہے… ‘استری 2′ نے تاریخ رقم کر دی ہے، پہلی ہندی فلم کے…

Read More

گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 309 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 274 رنز کاہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کے پانچویں روز 211 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پراباتھ…

Read More