Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے دی گئی درخواست میں ہفتہ 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے جلسے کے لیے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو پارٹی کے قائد عمران خان کا یوم پیدائش ہے، تمام ورکرزاور لیڈرز جلسے کی صورت اپنے قائد سےعقیدت…
سنگا پور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے روس کے سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹس آر ٹی اور اسپیوٹنک سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس کو ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹس خفیہ طور پر لوگوں کو منفی طور پر متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو ادارے کے قوانین کے خلاف ہے۔ مذکورہ بالا دونوں روسی نیوز اداروں سے منسلک اکاؤنٹس پر پابندی کے بعد صارفین اب ٹک ٹاک پر ان نیوز آرگنائزیشنز کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔ اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اعلان میں ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ…
منگولیا: ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے۔ منگولیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسجد اقبال نے بھارت کے ملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلے میں 6-0 سے ہر ایا اور اپنے حریف کو ایک فریم بھی جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ اسجد اقبال نے پہلا فریم 49-18، دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا۔ ملکیت سنگھ اپنے حریف کے سامنے بے بس نظر آئے اور وہ ایک بھی بڑا بریک بنانے…
اسلام آباد: سیکرٹری نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر ہوگی۔ آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ پی آئی اے کی بولی یکم اکتوبر کو ہو گی جس کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔ کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار نے کہا پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کٹوتی نہیں ہونی چاہیے۔ کمیٹی کے اجلاس میں سحر کامران کی جانب سے معاہدے کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کرنے…
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے اسٹیٹ بینک سے آئی پی پیز کی اوور انوائسنگ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس ہوا، چیئرمین کمیٹی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھائے۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ 2018 کے بعد آئی ایم ایف کے کتنے پیسے آئے، یہ بتا دیا جائے جو پیسے آئے کہاں کہاں اور کتنے خرچ ہوئے؟سٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ ہم عالمی مالیاتی فنڈ کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کر دیں…
بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ کپور اور دو بیٹوں کے ساتھ پٹودی پیلس میں رہائش پذیر ہیں جس کی مالیت اس وقت 8 ارب بھارتی روپے بتائی جاتی ہے ۔ ہریانہ میں واقع پٹودی محل آخری حکمران نواب افتخار علی خان نے تعمیر کروایا تھا جو فی الحال ان کے پوتے اور اداکار سیف علی خان کی ملکیت ہے۔ حال ہی میں سیف علی خان کی بہن اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے آبائی گھر سے متعلق بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پٹودی پیلس کو ان کے دادا نواب…
اہور: سوشل میڈیا پر افواہیں گرم ہیں کہ پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔ وینا ملک کی انسٹاگرام اسٹوریز کے اسکرین شاٹس وائرل ہیں جن میں انہوں نے ’ایم شہریار01‘ نامی ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ’شہریار چوہدری‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ویڈیوز کو ری شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے ان ویڈیوز کے ساتھ سرخ دل والے ایموجیز اور کمنٹس بھی دیے ہیں، جس سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ ان کی زندگی میں کوئی خاص شخص دوبارہ آ گیا ہے۔ تاہم، وینا ملک نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی…
بیروت: اسرائیل کی جانب سے لبنان کے شہروں پر جاری خوفناک بمباری اور تقریباً 500 افراد کی ہلاکت کے بعد ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل پڑے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیل لبنانی دارالحکومت بیروت سمیت مختلف شہروں پر گزشتہ دو دنوں میں سینکڑوں فضائی حملے کرچکا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 490 افراد جاں بحق ہوچکے جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شہری آبادیوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد اب لبنان کے لوگ گھروں کو چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، ہزاروں لوگ محفوظ…
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو دھمکی دی ہے کہ ہر کوئی ہمارے نشانے پر ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ لبنانی عوام ہماری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اپنے گھروں سے نکل جائیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا جواز پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ ان گھروں میں میزائل اور خود کار ہتھیار رکھ…
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آئینی عدالت ضروری اور مجبوری ہے اس لیے آئینی عدالت بنا کر رہیں گے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین سازی اور قانون سازی عدلیہ کے ذریعے نہیں ہوسکتی، 19 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ کی دھمکی کی وجہ سے لانا پڑی مگر اب کچھ بھی ہو میثاق جمہوریت کے مطابق عدالتی اصلاحات لا کر رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں ججوں کے تقرر کا وہ طریقہ بدلنا پڑا جو پوری دنیا میں رائج ہے، امریکا میں پوری…