Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ لانے کی خبروں کی تردید کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ممبر ایف بی آر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا کہ منی بجٹ نہیں لایاجارہا۔ حامد عتیق سرور نے کہا کہ وزیراعظم نے نان فائلرز پرپابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے۔ ممبر ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر کا آڈٹ نظام فعال نہیں ہے اور ایف بی آر میں آڈیٹرز کی کمی ہے، آڈیٹرز اور انسپکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ حامد…
پاکستانی اداکارہ امر خان نے اپنی انڈسٹری میں ایک اداکار کی جانب سے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرنے کے عمل کو جاہلانہ قرار دیا ہے۔ امر خان کا دی کرنٹ کو دیا گیا ایک مختصر انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں میزبان کیمرے کے پیچھے سے امر سے سوال کرتی ہیں کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکار کون ہے، یعنی وہ اداکار یا اداکارہ جو اتنی شہرت اور کامیابی کا حق دارنہیں تھا۔ جواب میں اداکارہ نے سوچتے ہوئے کہا آپ یہ سوال کیوں پوچھ رہی ہیں؟ یہ نہیں پوچھیں…
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک ورک آؤٹ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی فٹنس کے لیے انتھک محنت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ یہ تصویر ان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کے لیے تیار ہونے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا اور ہدایت کار اے آر مرگدوس ہیں، جو اس فلم کو 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سلمان خان کے مداح فلم کے لیے بہت پُرجوش ہیں کیونکہ ناڈیاڈ والا کی کامیاب پروڈکشنز اور…
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ نکولس پوران ایک کلینڈر ایئر میں ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ منگل کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں سر انجام دیا۔ اس سے قبل ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ انکے ہم وطن کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں 36 ٹی 20 اننگز میں 135 چھکے لگائے تھے لیکن پوران نے جاری سی پی ایل میں انہیں…
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے کپتانی ٹیم میں آکر سیکھی جاتی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے، مجھ سمیت سابق کرکٹرز کو بلایا ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کی لیکن ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کرکے مسائل کو دور نہیں کیا جا سکتا ۔ سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتربنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے۔ انھوں…
نیویارک: وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں محمد شہباز شریف نے فلسطین میں جاری کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے سخت احتساب کا مطالبہ بھی کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے ’’مستقبل کی سربراہی‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور امید کا اظہار کیا کہ اس کے نتائج سے ترقی پذیر…
پاکستان میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکا بھاؤ 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں یہ سونےکی بلند ترین سطح ہے۔ 10 گرام سونےکا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 628 ڈالر فی اونس ہے۔
انار کو چھیلنا تو بہت مشکل لگتا ہے مگر اس کے رسیلے سرخ دانوں کو کھانے سے ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔ ذائقے سے ہٹ کر یہ مزیدار پھل صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کو کھانے سے جسم صحت مند ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ زمانہ قدیم سے یہ پھل انسانوں کی غذا کا حصہ ہے اور اس کے فوائد جاننے کے لیے بہت زیادہ تحقیقی کام بھی ہوا انار کے چند فوائد جاننا آپ کے لیے اس پھل کا مزہ دوبالا کردے گا۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور انار…
لاہور میں ہربنس پورہ کینال روڈ پر 26 سالہ خاتون کانسٹیبل کو اس کے دوست نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ مقتولہ ثمن کافی دیر تک نہر کنارے گرین بیلٹ پر اپنے نامعلوم دوست کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ ان میں اچانک جھگڑا ہوگیا اور نوجوان نے اس پر تشدد شروع کر دیا۔ ثمن نے مزاحمت کی تو ملزم نے اسےگولیاں مار کر قتل کر دیا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلا ع ملنے پر پولیس اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولہ کی لاش…
اسلام آباد: راولپنڈی عالم خان روڈ پر پرندا بازار میں دکان کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کرنے پر وارڈن اہلکار آپے سے باہر ہو گئے وارڈن اہلکاروں نے دکانداروں پر تشدد کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی پرندہ مارکیٹ کے تاجروں نے ٹریفک پولیس کے پرتشدد عمل کے خلاف مارکیٹ بند کر دی۔ عالم خان روڈ پر مظاہرین تاجروں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وارڈن اہلکار دکان کے باہر کھڑے تاجر…