Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔ بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پر اپنے اسکواڈ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک بری سیریز کسی کھلاڑی کی صلاحیت کا تعین نہیں کرتی، اگر کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار نہیں آیا تو اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کسی کرکٹر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، کوئی بھی کھلاڑی راتوں رات اپنی صلاحیت محروم نہیں ہوتا لیکن کچھ چیزوں کی وضاحتیں نہیں دے سکتے۔ سابق آسٹریلوی…
لبنان اور اسرائیل میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے امریکا اور فرانس کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی تجویز سامنے آئی ہے جس کی دیگر ممالک نے بھی حمایت کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور فرانس کی جانب سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کو روکنے کے لیے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے، اسرائیل اور لبنان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز پر آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ خبر کے مطابق یورپی یونین، آسٹریلیا، کینڈا، اٹلی، جرمنی، جاپان، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر نے بھی…
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں ایک اسکول پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں حفصہ فلوجیہ اسکول کو نشانہ بنایا۔ اس اسکول کے پناہ گزین کیمپ میں سیکڑوں فلسطینی خواتین اور بچوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ اسرائیلی بمباری نے ہر طرف تباہی مچادی۔ لاشوں کے چھیچھڑے اُڑ گئے۔ خواتین اور بچوں کی چیخوں سے قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ امدادی کاموں کے لیے جانے والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ…
نیویارک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے نجی بینک سے 11 فیصد کی بھاری شرح سود پر قرض وصولی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو اس قسم کا کمرشل قرضہ لینے کا نہیں کہا تھا۔ پاکستانی حکومت نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو پُر کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے یہ کہہ کر قرض مانگا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے اس قرض کا حصول ضروری ہے۔ حکومت نے لندن کے اسٹینڈرڈ چارٹر بینک سے 11فیصد کی شرح سود پر 600 ملین ڈالر قرض…
فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے کہا ہے کہ فرانس ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے لبنان کے لیے فرانس کی حمایت کا اعادہ کیا۔ فرانسیسی صدر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے لبنان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شیڈول ہے۔ ایمانیول میکرون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی صورتحال فرانس کے لیے تشویش…
مرغی چوری ہونے پر پولیس کو شکایت کرنے والے پر اعتماد بچےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہےکہ یہ ویڈیو پنجاب کے کسی علاقے کی ہے۔ ویڈیو میں اسکول یونیفارم پہنے ایک بچہ پنجابی زبان میں پراعتماد طریقے سے پولیس اہلکار سے مرغی چوری ہونے کی شکایت کر رہا ہے اور پولیس اہلکار پر زور دے رہا ہے کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کرے۔ پولیس اہلکار کی جانب سے بچےکو کہا گیا کہ وہ ملزم کے خلاف پرچہ کٹوائے، جس پر بچہ بے ساختہ پوچھتا…
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز سے چینی سفیر نے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کو دورہ چین کی دعوت دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی جس میں ٹیکنالوجی، کاروبار اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے اور ہمیں اس عظیم قوم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر…
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ادارے زمینی حقائق کو جانے بغیر جان بوجھ کر سندھ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے پلاننگ اینڈ کمیشن آف پاکستان کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پروگرام انڈیکس رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سندھ محمد علی ملکانی نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلاننگ…
واشنگٹن: ناسا کے مارس پرسیورینس روور نے مریخ پر ایک عجیب و غریب ‘زیبرا پتھر’ کا مشاہدہ کیا ہے۔ خلائی ادارے کے مطابق یہ سیاہ اور سفید دھاری والا پتھر مریخ پر پہلے دیکھے گئے کسی بھی پتھر کے برعکس ہے جو سیارے کی سرخی مائل بھوری سطح پر پھیلے ہوئے ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں ہونے والی دلچسپ دریافتوں کی علامت ہو سکتی ہے۔ خلائی ایجنسی نے کہا کہ جب روور کچھ غیر قابل ذکر کنکری والے خطوں میں سفر کر رہا تھا، تبھی ناسا کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کچھ فاصلے پر ایک پتھر…
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی مخالفت کردی اور مطالبہ کیا کہ جو قوانین روایتی بینکوں کے لیے ہیں وہی قوانین اسلامی بینکاری پر بھی لاگو کیے جائیں بینک صرف منافع کے لیے اسلامی بینک بن رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سینیٹر، وزارت خزانہ و اسٹیٹ بینک کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان شریک تھے۔ اجلاس میں اسلامی بینکاری کا معاملہ زیر بحث آیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد…