Author: پاکستان ایکسپریس

پشاور میں کچرے کے ڈھیر سے ملنے والا دستی بم پھٹنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیرمیں دستی بم پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ کباڑ کا کام کرنے والے بچے کو کچرےکےڈھیرسے ہینڈ گرینیڈ ملا اور بچے نے ممکنہ طور پر دستی بم کی پن کھینچی جس سے دھماکا ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکےکی جگہ سےشواہداکٹھےکر کےتفتیش شروع کردی ہے۔

Read More

جولائی 2023 میں جرنل JAMA Oncology میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دن بھر میں چند منٹ کے لیے بھاگنا (جیسے بس پکڑنے کے لیے) سے کم از کم 13 اقسام کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں 22 ہزار ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو ورزش کرنے کے عادی نہیں تھے اور ان کی روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد دن بھر میں کم از کم 3 منٹ تک بہت تیزی سے حرکت کرتے ہیں، جیسے تیزی سے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےخبردار کیا ہےکہ ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گےکہ وہ بہت سےکام نہیں کرسکیں گے۔ غیر ملکی میڈيا کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اب نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہی ہے، ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گےکہ وہ بہت سےکام نہیں کرسکیں گے، حکومت کے پاس لوگوں کے طرز زندگی کا ڈیٹا موجود ہے،کس کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں،کتنے بیرون ممالک سفر، سب معلومات ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر…

Read More

پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن دھاوا بول دیا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن میں 800 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی داخل ہوئے جنہوں نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کردی۔ ترجمان پیسکو نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے سامنے سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے،…

Read More

پیرس: فرانس کی ڈیفنس انوویشن ایجنسی (اے آئی ڈی) اور ایک مقامی کمپنی نے کائی لیبز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے زمین کے نچلے مدار میں موجود ایک نینو سیٹلائیٹ اور کمرشل گراؤنڈ اسٹیشن کے درمیان لیزرز کے استعمال کی مدد سے رابطہ قائم کرتے ہوئے پہلی کامیاب آزمائش کی ہے۔ 2023 کے آخر میں کیرونوس سیٹلائیٹ کی لانچ سے شروع ہونے والے اس منصوبے کا مقصد ایٹماسفیئر میں ہونے والی ہلچل کے سبب پیش آنے والی خلل سے نمٹ کر اعلیٰ معیاری مواصلات کو یقینی بنانا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا ایک اور فائدہ تیزی سے ڈیٹا کی منتقلی…

Read More

پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ دنوں سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گولڈ میٹل ہر روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے۔ اب جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا اب 2 لاکھ 77 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1285روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔…

Read More

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب انڈیکس کی 82000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ گرگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی پاکستان کے لیے 37 ماہ پر مشتمل 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی خبر پر فوری منافع کے حصول کے خواہشمندوں کی سرگرمیوں سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کی زد میں رہی۔ مندی کے سبب 59.23 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 71 ارب 41 کروڑ 32 لاکھ 56 ہزار 926 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے آغاز پر مثبت سینٹیمنٹس کی…

Read More

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور جن کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ شردھا کپور کی ساڑھیاں ہوں، شرارا غرارا یا کوئی پشواز یا چوڑی دار پاجامہ، ان پر پہنا گیا ہر لباس ہی جچتا ہے جس کا ثبوت اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والے مداحوں کے تبصرے ہیں۔ اب حال ہی میں اداکارہ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آئی ہیں جو کہ سعودی عرب میں ہونے والے ایک ایونٹ کی ہیں۔ شردھا نے سلک آرگینزا کی سیاہ رنگ کی ساڑھی پہنی اور…

Read More

کراچی: پاکستان کی انقلابی 2D ہینڈ ڈراون اینیمیٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کو 2025 کے آسکر ایوارڈز میں ملک کی سرکاری نامزدگی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ فلم بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی جو عثمان ریاض کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔ عثمان ریاض نے انسٹاگرام پر اس خبر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔ فلم اس وقت پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور یہ پاکستان کی جانب سے پہلی ایسی فلم ہے۔ ‘دی گلاس ورکر’ کی کہانی ایک…

Read More

بنکاک: ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے۔ تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا تو چند سیکنڈ بعد ہی عثمان کا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔ بھارتی باکسر کے ابھی سانس بحال…

Read More